لاہور ہائیکورٹ نے میرٹ کے برعکس قائد اعظم لائبریری کے بورڈ آف گورنرز کی تعیناتی کے خلاف دائر درخواست پر حکومت پنجاب اور دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے گیارہ فروری کو جواب طلب کر لیا۔
عمر جمشید پیر 1 فروری 2016 14:14
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔یکم فروری۔2016ء) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد وحید نے کیس کی سماعت کی۔درخواست گزار جوڈیشل ایکٹوازم پینل کے وکیل اظہر صدیق نے عدالت کو بتایا کہ قائد اعظم لائبریری کے انتظامی امور چلانے کے لئے غیر قانونی طور پر بورڈ آف گورنرزتعینات کئے گئے ہیں۔
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ قائد اعظم لائبریری سمیت صوبہ بھر میں قائم لائبریریوں کو بورڈ آف گونرز کے ذریعے نہیں چلایا جا سکتا اور نہ ہی 1980میں نافذ العمل پنجاب ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ آرڈیننس کا اطلاق ان لائبریرز پر کیا جا سکتا ہے۔
انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ لائبریریوں کے انتظامی امور چلانے کے لئے حکومت کو نئی قانون سازی کی ہدائت کرتے ہوئے پرانے قوانین تبدیل کرنے کے بھی احکامات صادر کئے جائیں۔سرکاری وکیل نے حکومت پنجاب کی جانب سے جواب داخل کرنے کے لئے مزید مہلت کی استدعا کی،جس پر عدالت نے میرٹ کے برعکسقائد اعظم لائبریری کے بورڈ آف گورنرز کی تعیناتی کے خلاف دائر درخواست پر حکومت پنجاب اور دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے گیارہ فروری کو جواب طلب کر لیا۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
-
ملک کے سرکاری زرمبادلہ ذخائر 8 ارب ڈالرز ہو گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.