پاکستان میں عالمی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے تناسب سے قیمتیں کم نہ کرنے پر وکلاءکا لاہور ہائیکورٹ بار کے احاطے میں احتجاجی مظاہرہ ،،،وکلاءحکومت مخالف نعرے لگاتے رہے۔

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 1 فروری 2016 14:15

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔یکم فروری۔2016ء) پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں پانچ روپے اضافے کے خلاف وکلاءنے حکومت مخالف بینرز پکڑ کر احتجاج کیا،،حکومت کے خلاف نعرے لگائے اور فوری طور پر تیل کی قیمتوں میں مزید کمی کا مطالبہ کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر عدلیہ بچاو کمیٹی کے سربراہ عبدالرشید قریشی نے کہا کہ حکومت نے عوام کو ریلیف نہ دینے کی قسم کھا رکھی ہے موجودہ حکمرانوں نے عوام کا استحصال کرنا اپنا وطیرہ بنا رکھا ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی نہ کر کے عوام کو سڑکوں پر آنے پر مجبور کر رہی ہے۔انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں عالمی مارکیٹ کے تناسب سے کمی کی جائے۔