رحیم یار خان ‘ پولیس نے سکول کے قریب سے اسلحہ برآمد کر کے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا

پیر 1 فروری 2016 14:49

رحیم یار خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔یکم فروری۔2016ء ) رحیم یار خان میں پولیس نے سکول کے قریب سے اسلحہ برآمد کر کے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

ایس پی انوسٹی گیشن عرفان سموں نے ڈی ایس پی آفس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ پولیس نے کچی جمال کے علاقے سے بھاری مقدار میں زمین میں دبائے گئے اسلحہ کو برآمد کر کے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے ‘برآمد کئے گئے اسلحہ میں چار رائفل، سات پسٹل ، ایک رپیٹر، ایک سیون ایم ایم اور ایک موزر سیکڑوں گولیاں شامل ہیں ‘ایس ایس کے مطابق اسلحہ کچے علاقے میں ڈاکوؤں تک پہنچایا جانا تھا یا پھر دہشت گردی کی واردات میں استعمال کیا جانا تھا پولیس مزید تفتیش کر رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :