پی پی پی اور ن لیگ کی بیان بازی ملی بھگت کے سواءکچھ بھی نہیں ہے-حکمران خود سکیورٹی رسک ہیں۔ سکیورٹی کے حوالے سے خوف و ہراس پھیلایا جارہا ہے۔ اساتذہ اور طلباءمیں خوف کی کیفیت پیداہوچکی ہے۔ڈاکٹرعظیم الدین لکھوی
میاں محمد ندیم پیر 1 فروری 2016 17:53
چونیاں(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-حافظ وحیداشرف نمائندہ اردوپوائنٹ۔01فروری۔2016ء) جتنی عزت ق لیگی قیادت نے مجھے دی وہ ن لیگ میں نہیں مل سکی۔ پی پی پی اور ن لیگ کی بیان بازی ملی بھگت کے سواءکچھ بھی نہیں ہے۔ قومی اور صوبائی انتخابی حلقے بہت طویل ہیں۔ آبادی کے پیش نظر نئے حلقے بننے چاہیں۔ ان خیالات کا اظہار ق لیگ کے مرکزی راہنما ڈاکٹر عظیم الدین زاہد لکھوی نے پریس کلب چونیاں میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہا کہ ق لیگی قیادت دوسری جماعتوں کے قائدین کی نسبت زیادہ خوبیوں کی حامل ہے۔ حالیہ بلدیاتی انتخاب میں کامیاب ہونے والے کونسلرز، چیئرمین، وائس چیئرمین بے اختیار اور برائے نام ہیں اور ان کو دئےے جانے والے اختیارات صرف ایک مذاق کے علاوہ کچھ نہیں ہیں۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ اورنج ٹرین اور میٹرو پر جو اربوں روپے خرچ کےے جارہے ہیں یہ محکمہ صحت ، تعلیم پر خرچ اور بے روزگار نوجوانوں کو ملازمتیں فراہم کرنا چاہےئں تھیں۔
ہسپتالوں میں ادویات اور سہولتوں کا فقدان ہے۔ پی پی پی اور ن لیگ دونوں ایک دوسرے کے کانے ہیں۔ زرداری کے ڈیڑھ درجن مقدمات موجودہ حکومت کے ہی دور میں ختم کےے گئے ہیں۔ حکمران خود سکیورٹی رسک ہیں۔ سکیورٹی کے حوالے سے خوف و ہراس پھیلایا جارہا ہے۔ اساتذہ اور طلباءمیں خوف کی کیفیت پیداہوچکی ہے۔ زراعت کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ زراعت کی تباہی کی ذمہ دار موجودہ حکومت ہے۔ وہ ملک کو کاروبار کی طرح چلارہی ہے۔ ضلع قصور کے کسان سب سے بڑے مظلوم ہیں۔ کیونکہ شوگرملزمالکان نے کسانوں کے اربوں روپے دبارکھے ہیں اور مالکان کو صوبائی حکومت کی مکمل آشیرباد حاصل ہے۔ انہوں نے کہا کہ مختلف ملوں، ہوٹلوں، ورکشاپوں اور گھروں میں لاکھوں بچے کام کررہے ہیں۔ مگرغیرملکی پالیسی کے تحت صرف بھٹہ خشت مالکان کو پریشان کیا جارہا ہے۔ آخر میں انہوں نے صحافیوں کو کہا کہ میڈیا کو دیانتدارانہ طریقہ سے اپنے فرائض سرانجام دینے چاہئیںمتعلقہ عنوان :
مزید مقامی خبریں
-
نجکاری سے گردشی قرضوں سے نجات مل سکتی ہے، سی ای او کے۔ الیکٹرک
-
جہلم پولیس کا ڈکیت گینگ کے ملزمان کے خلاف بھر پور کریک ڈاؤن جاری،02ملزمان گرفتار وارداتوں میں استعمال ہونے والا ناجائز اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد
-
ضمنی انتخابات میں کامیابی گجرات کے عوام کی چوہدری شجاعت حسین سے والہانہ محبت اور اعتماد کا عملی ثبوت ہے۔ خواجہ رمیض حسن
-
صوبائی محتسب پنجاب کی ہدایت پر مختلف صوبائی محکموں نے 13درخواست گزار افراد کے زیر التواء 1کروڑ 36لاکھ سے زائد کے واجبات ادا کر دیئے
-
روٹی کی قیمت میں کمی کے احکامات کو پوری طرح نافذ کروائیں گے تندور مالکان قیمت اور وزن کا خیال رکھیں ورنہ سخت قانونی کاروائی کیلئے تیار رہیں ڈی سی جہلم کی مختلف تندور وں کی چیکنگ کے دوران وارننگ
-
پنجاب بھر میں صحت کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کیلئے اربوں روپے خرچ کئے جارہے ہیں، سیکرٹری صحت پنجاب علی جان خان
-
نانبائی ایسوسی ایشن کو سرکاری ریٹ پر روٹی نان کی فروخت یقینی بنانا ہو گا، عوام کو ریلیف فراہم کرنا ہم سب کی زمہ داری ہے، ڈپٹی کمشنر جہلم
-
عید الفطر کے بعد بھی پرائس کنٹرول کا کام تیزی سے جاری رکھا جائے تاکہ عوام کو خود ساختہ مہنگائی سے بچایا جا سکے ، ڈپٹی کمشنر جہلم
-
بلوچستان پاکستان کا مستقبل اور گوادر معیشت کے سفر میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔ خواجہ رمیض حسن
-
HBK کے تعاون سے پشاور پریس کلب رمضان سپورٹس گالا اختتام پزیر
-
پاکستان میں مذہبی انتشار اور انتہا پسندی کی کوئی گنجائش نہیں۔ خواجہ رمیض حسن
-
پاکستان سمیت دنیا بھر میں بسنے والی مسیحی برادری کو ایسٹر کی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔خواجہ رمیض حسن
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.