نوجوانوں کو آئی سی ٹی سے متعلقہ کاروربار کی عملی تربیت سے بہرہ ور کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے ، آئی سی ٹی کو پرائمری اور سیکنڈری سطح سے ہی نصاب کا لازمی حصہ بنانا چاہتے ہیں،مائیکروسافٹ نے نصاب سازی کے عمل میں معاونت پر آمادگی کا اظہار کیا ہے
وزیر مملکت آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام انوشہ رحمن کی مائیکرو سافٹ کمپنی کے اعلیٰ سطحی وفد سے ملاقات میں گفتگو
پیر 1 فروری 2016 22:31
اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔یکم فروری۔2016ء ) وزیر مملکت برائے آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام انوشہ رحمن نے کہا ہے کہ حکومت کی اولین ترجیح ہے کہ ہم نوجوانوں کو آئی سی ٹی سے متعلقہ کاروربار کی عملی تربیت سے بہرہ ور کریں اور ایک ایسی ماحول سازی کی جائے کہ آئی سی ٹی سے وابستہ نوجوانوں کو اپنی بہترین صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کے مواقع میسر آ سکیں ، انہوں نے بیت المال کی غریب بچیوں کی آئی سی ٹی تربیت کے شروع کیے گئے منصوبے " آئی سی ٹی فار گرلز " میں شراکت دار بننے اور عملی طور پر اس معاہدہ پر دستخط کرنے پر " مائیکرو سافٹ " کی تعریف کی۔
ہم اس امر پر یقین رکھتے ہیں کہ آئی سی ٹی کو بروئے کار لا کر معاشی و معاشرتی ترقی کے اہداف کو بخوبی حاصل کیا جا سکتا ہے ، ہم آئی سی ٹی کو پرائمری اور سیکنڈری سطح سے ہی نصاب کا لازمی حصہ بنانا چاہتے ہیں ، اس سلسلہ میں ممبر آئی ٹی " نصاب " مرتب کر رہے ہیں انہوں نے مائیکروسافٹ سے بھی کہا کہ وہ ا س نصاب سازی کے عمل میں انکی معاونت کریں جس پر مائیکروسافٹ نے آمادگی کا اظہار کیا۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
بھارت اور پاکستان ایک دن آزاد ہوئے آج وہ سپرپاور بننے کے خواب دیکھ رہا ہے اور ہم دیوالیہ پن کا شکار ہیں
-
گرمیوں میں سردی والا موسم، کئی سیاحتی مقامات پر برفباری سے سردی لوٹ آئی
-
خیبرپختونخواہ میں بلدیاتی ضمنی الیکشن، تحریک انصاف کلین سوئپ کرنے میں کامیاب
-
مرغی کے گوشت کی قیمت 1200 روپے کی ہوشربا سطح تک پہنچ گئی
-
نوازشریف کے پارٹی صدر بننے کا مطلب مزاحمتی بیانیہ نہیں ہے
-
موبائل ایپ پاک حج سے تمام انتظامات پیپر لیس کر دیے ، رہنمائی اور شکایات مکمل آٹومیٹ ہونگی
-
آرمی چیف سے ترک کمانڈر جنرل کی ملاقات، دفاعی تعلقات مضبوط بنانے کا عزم
-
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ترک بری افواج کے کمانڈر جنرل سیلکوک بیریکتر اوغلو کی ملاقا ت، باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال
-
آرامکو نے گو پٹرولیم کے 40 فیصد حصص کا حصول کر لیا
-
صدر آصف علی زرداری نی ترک بری افواج کے کمانڈر ،جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو کو نشان پاکستان (ملٹری) سے نوازا
-
غزہ میں مستقل امن قائم کیے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا ، شہبازشریف
-
آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 1.1 ارب ڈالر قسط کی منظوری دے دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.