لاہور ،حساس اداروں کی کارروائی ،بھارتی جاسوس گرفتار
منگل 2 فروری 2016 16:50
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔02 فروری۔2016ء) کاہنہ میں پولیس اور حساس اداروں نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے بھارتی جاسوس کو گرفتار کر لیا،گرفتار ہونے والا مشتبہ شخص بھارت کے شہر نئی دہلی کا رہائشی ہے۔تفصیلات کے مطابق منگل کے روزلاہور کے علاقے کاہنہ میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے خفیہ اطلاعات پر ایک گھر پر چھاپہ مارا جس کے نتیجے میں ایک بھارتی جاسوس کو گرفتار کر لیا ۔
جبکہ گرفتار ہونے والا بھارتی جاسوس اپنا نام افضل اور خود کو پاکستانی شہری ظاہر کرنے کی کوشش کر رہا تھا۔ایس پی ماڈل ٹاؤن متنصر فیروز کے مطابق گرفتار ہونے والا شخص کچھ عرصہ قبل کراچی سے لاہور منتقل ہوا تھا جس کے بارے میں خفیہ اطلاعات تھیں کہ وہ مشکوک سرگرمیوں میں ملوث ہے۔(جاری ہے)
ایس پی ماڈل ٹاؤن نے بتایا کہ ملزم پہلے خود کو پاکستانی شہری جبکہ اپنا نام افضل بتا رہا تھا لیکن جب اس سے بتدائی تفتیش کی گئی تو پتہ چلا کے گرفتار ہونے والا شخص بھارتی شہری ہے جوکچھ عرصہ قبل غیر قانونی طور پر نئی دہلی سے کراچی منتقل ہوا اور کافی عرصہ تک وہی مقیم رہا ۔
تاہم کچھ دن پہلے وہ کراچی سے لاہور منتقل ہو ا۔ایس پی متنصر کا مزید کہنا تھا کہ ملز م کا اصل نام احمد صدیقی اور اسکے والد کا نام اختر صدیقی ہے۔پولیس کا مزید کہنا تھا کہ ابتدائی تفتیش کے بعد بھارتی جاسوس کو نامعلوم مقام پر منتقل کر دیاگیا جہاں اس سے مزید تفتیش جاری ہے جس کے بعد اسکا پاکستان میں رہنے سے متعلق اصل حقائق سامنے آ سکیں گے۔مزید اہم خبریں
-
جرمنی: بغاوت کے مقدمے میں ملزمان کے خلاف سماعت کا آغاز
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف اور ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم کے درمیان ریاض میں ملاقات
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد ٹریفک پولیس سے ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرلیا
-
صدرمملکت آصف علی زرداری نےترک بری افواج کے کمانڈر ،جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو کو نشان پاکستان (ملٹری) سے نوازا
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی سینیٹر اسحاق ڈار کو نائب وزیر اعظم کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد
-
آئین کے اندر ڈپٹی وزیر اعظم کا کوئی عہدہ نہیں، بیرسٹر گوہرخان
-
گلگت بلتستان میں پن بجلی کی بے پناہ صلاحیت کو ترقی کیلئے استعمال کرنے کی ضرورت ہے، صدر مملکت کی گلگت بلتستان کے گورنر ، وزیر اعلیٰ سے گفتگو
-
سٹیٹ بینک یکم مئی کو بند رہے گا
-
جرمانہ لگا کر درخواستیں خارج ،جسٹس بابر ستار نے بہت اچھا کام کیا ہے، اعتزاز احسن
-
جلسے کرنا ہمارا آئینی قانونی حق ہے، ہم لاہور اور کراچی سمیت ہر جگہ جائیں گے
-
گندم درآمد کرنے سے متعلق فیصلے کرنے والے افلاطون کو سزا ملنی چاہیے، احسن اقبال
-
جنسی استحصال کا الزام، سابق بھارتی وزیر اعظم کا پوتا فرار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.