لاہور، قومی ایئر لائنز کے ملازمین کا مجوزہ نجکاری کے خلاف کئی دنوں سے جاری احتجاج ختم
منگل 2 فروری 2016 16:52
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔02 فروری۔2016ء) پاکستان ایئر لائنز کے ملازمین کا مجوزہ نجکاری کے خلاف کئی دنوں سے جاری احتجاج ختم کردیا گیا۔ گذشتہ روز بی آئی اے کے تمام ملازمین خلاف معمول صبح 8بجکر30منٹ پر دفتر پہنچ گئے اور دروازے پر لگے تالے کو آری سے کاٹ کر اپنی اپنی ڈیوٹیاں سنبھال لیں۔ معمول کے مطابق اندرون ملک اور بیرون ملک جانے والے مسافروں کو ٹکٹیں فروخت کرنے کا سلسلہ جاری رہا۔
اس موقع پر پی آئی اے ملازمین نے میڈیا کو کوریج کرنے سے منع کردیا جبکہ دفتر میں موجود پی آئی اے کے کسی بھی ملازم نے اخبار نویسوں سے گفتگو کرنے سے گریز کیا۔ پی آئی اے کے ٹکٹ آفس کے منیجر تجمل حسین چٹھہ نے آن لائن سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی آئی کی تالہ بندی سے اندرون و بیرون ملک آنے والے مسافروں کو شدید پریشانی اٹھانا پڑ رہی تھی۔(جاری ہے)
مسافروں کی پریشانی کو مدنظر رکھتے ہوئے دفاتر کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پی آئی کے دفتر کے باہر احتجاج کے سلسلہ کو ختم کردیا گیا ہے جبکہ دفتر میں معمول کے مطابق حاضری کو یقینی بنایا گیا ہے۔ جب ان سے کراچی کے حوالے سے جاری احتجاج میں مظاہرین پر گولیاں چلانے اور لاٹھی چارج کے حوالے سے سوال کیا گیا کہ کراچی کے ملازمین کا احتجاج جاری ہے جبکہ لاہور نے اپنے احتجاج کو پیک کردیا ہے تو اس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میں کسی قسم کا کوئی کمنٹ کرنے کی پوزیشن میں نہیں ہوں اس حوالے سے پی آئی اے اتھارٹی سے رابطہ کریں۔ پی آئی اے آفس میں موجود کوئی بھی ملازم میڈیا سے گفتگو کرنے سے گریزاں رہا۔ملازمین کے چہروں سے تاثر ملتا تھا کہ انہیں حوالے سے خاصا ڈرایا دھمکایا گیا ہے۔مزید اہم خبریں
-
وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پرایف بی آر کے مزید36افسران کو تبدیل کر دیاگیا
-
پنجاب میں بارشوں کے امکان پر پیشگی حفاظتی اور ضروری انتظامی اقدامات کا حکم
-
حکومت کا غیرملکیوں کی سکیورٹی کیلئے سپیشل پروٹیکشن فورس بنانے کا فیصلہ
-
پی ڈی ایم 2حکومت آنے سے شریفوں کی معیشت ٹھیک ہوگی،علی امین گنڈا پور
-
پورے پاکستان میں ہم پر بے بنیاد مقدمات بنائے گئے ہیں،عمر ایوب
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.