عوام کی جان و مال کا تحفظ صرف سیکیورٹی اداروں کی ہی نہیں سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے ، جان ہتھیلی پر رکھ کر امن عامہ کو یقینی بنانے والے سیکیورٹی اداروں کو بغیر ثبوت سیاسی بیانات کے ذریعے تنقید کا نشانہ بنانا کسی صورت مناسب نہیں
ترجمان وزارتِ داخلہ کا کراچی صورتحال پربیان‘ وزیر داخلہ کا جاں بحق افراد کے لواحقین سے ہمدردی ‘ زخمیوں سے اظہار افسوس
منگل 2 فروری 2016 18:42
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔02 فروری۔2016ء ) ترجمان وزارتِ داخلہ نے کہاہے کہ عوام کی جان و مال اور سرکاری املاک کا تحفظ سیکیورٹی اداروں کی ہی نہیں بلکہ سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے ، اپنی جان ہتھیلی پر رکھ کر امن عامہ کو یقینی بنانے اور شہریوں کو تحفظ فراہم کرنے والے سیکیورٹی اداروں کو بغیر ثبوت سیاسی بیانات کے ذریعے تنقید کا نشانہ بنانا کسی صورت مناسب نہیں، وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کراچی میں مظاہروں کے دوران جاں بحق افراد کے لواحقین سے افسوس اور زخمی ہونے والے افراد کے لئے ہمدردی کیاہے۔
منگل کو کراچی میں پیدا ہونے والی صورتحال پر ترجمان وزارتِ داخلہ نے اپنے ایک بیان میں کہاہے کہ عوام کی جان و مال اور سرکاری املاک کا تحفظ سیکیورٹی اداروں کی ہی نہیں بلکہ سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے ۔(جاری ہے)
ترجمان نے کہاکہ اپنی جان ہتھیلی پر رکھ کر امن عامہ کو یقینی بنانے اور شہریوں کو تحفظ فراہم کرنے والے سیکیورٹی اداروں کو بغیر ثبوت سیاسی بیانات کے ذریعے تنقید کا نشانہ بنانا کسی صورت مناسب نہیں ۔
ترجمان نے کہاکہ اس کے ساتھ ساتھ یہ بھی دیکھا جائے کہ احتجاج کی آڑ میں عوام الناس کیلئے مشکلات پیدا کرنا، مسافروں کی آمد و رفت میں رکاوٹ ڈالنا اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانا کس قانون کے زمرے میں آتا ہے۔وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کراچی میں مظاہروں کے دوران جاں بحق افراد کے لواحقین سے افسوس اور زخمی ہونے والے افراد کے لئے ہمدردی کیاہے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
آئی ایم ایف کی جانب سے ایک اعشاریہ1ارب ڈالر کی قسط کی منظوری پر شہبازشریف کا اظہاراطمینان
-
وزارت خزانہ کو بینک کھاتوں میں موجود غیر استعمال شدہ عوامی رقوم کو اپنے قبضے میں لینے کی اجازت؟
-
وزیرداخلہ محسن نقوی کا نادرا سنٹر کینٹ کا دورہ ، انتظامات بہتر بنانے کی ہدایت
-
نومئی جلاﺅ گھیراﺅ مقدمات: اسد عمر کی بریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
-
عدالت نے بشریٰ بی بی کو زہر دیئے جانے کے خدشے کی درخواست نمٹا دی
-
برطانیہ اور یورپی یونین کا نیا فوڈ بارڈر کنٹرول
-
امریکا میں خالصتان تحریک کے راہنماءپنونت سنگھ پنوں کو بھارتی وزیراعظم مودی کے دست راست انٹیلی جنس افسر نے قتل کروایا
-
آئی ایم ایف کے قرض سے پاکستان ڈیفالٹ سے بچ گیا، شہباز شریف
-
بینکس ،مالیاتی ادارے ( کل ) بند رہیں گے
-
ججز خط کیس، سپریم کورٹ کا اسلام آباد ہائیکورٹ کی تجاویز پبلک کرنے کا حکم
-
قرض سے نجات اور معاشی خوشحالی کا دور جلد آئے گا، وزیراعظم
-
بالاکوٹ حملے کے متعلق دنیا سے پہلے پاکستان کو بتایا تھا، مودی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.