سیکولرپاکستان کی خواہش کامیاب نہیں ہونے دیں گے، ہدایت الرحمان بلوچ
منگل 2 فروری 2016 22:37
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔02 فروری۔2016ء) جماعت اسلامی کے صوبائی جنرل سیکرٹری ہدایت الرحمان بلوچ نے مدارس پرچھاپے،تعلیمی اداروں میں تبلیغی جماعت پرپابندی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ پاکستان میں فیشن شوز،بے ہودہ میوزک پروگرامات،فحاشی وعریانی کے سینٹرز،شراب خانوں پرکوئی پابندی جبکہ دعوت وتبلیغ ،دینی تعلیمی مراکز اور اسلامی تعلیمات عام کرنے کی جدوجہدپر پابندی کسی صورت قبول نہیں کیاجائیگی ۔
غیر ملکی این جی اوز ،غیر ملکی پیڈورکرز سرعام سیکولر،بے دین کاموں میں مصروف ہیں ان کے خلاف کوئی کاروائی نہیں کی جاتی ،ریمنڈ ڈیوس جیسے ظالم لوگوں کو فری ہینڈ دیاگیا ہے مگر اسلام کی دعوت دینے والوں کو تشدد کا نشانہ بنایا جارہا ہے مدارس پر پابندی لگائی جارہی ہیں سیکولر پاکستان کی خواہش کسی صورت کامیاب نہیں ہوگی ۔(جاری ہے)
ان خیالات کا اظہارانہوں نے مدارس وسکولزکے حوالے سے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ اسلامی پاکستان میں صرف اسلامی تعلیمات کے مطابق کام کی اجازت ہونی چاہیے مگر یہاں معاملات اس کے برعکس ہے ۔
ہم پاکستان کو اسلامی بناکر سیکولر اور بے دین عناصرکوناکام بنائیں گے مدارس ،شعائر اسلام کو ناکام وبدنام کرنے والوں کوناکام ورسواکریں گے جماعت اسلامی دینی مدار س کے پشتیبان اسلامی تحریک کا نام ہے انشاء اﷲ عوام الناس کی خواہش کے مطابق اس ملک کو ہرصورت اسلامی بناکر دم لیں گے عوامی اسلامی تبدیلی جماعت اسلامی لاسکتی ہے مدارس دینی تعلیم وتربیت کو اپنی مدد عام کے تحت عام کر رہی ہیں نشاء اﷲ جماعت اسلامی کے پلیٹ فارم سے ہم مدارس مساجد اور شعائر اسلام کے خلاف کام کرنے والے عناصر کو ناکام بنائیں گے قوم کو پریشانی کے دلدل سے نکال لیں گےمزید قومی خبریں
-
ملک کو نوجوان نسل سے بڑی توقعات وابستہ ہیں،طالبات وخواتین مستقل مزاجی سے کام کریں گی تو قدم قدم پر کامیابی ان کا مقدر ہو گی،گورنر پنجاب
-
الیکشن کمیشن، ضمنی انتخاب میں قومی اسمبلی کے اراکین کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری
-
لاہور پیرس ریلی ملکی ثقافت کو فروغ دینے اورپاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کا بہترین موقع ہے ، رانا مشہود احمد خان
-
وفاقی وزیرعطا تارڑ نے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
9 مئی کیس، بانی پی ٹی آئی کی عبوری ضمانت کی درخواست پر وکلاء کے دلائل طلب
-
ایک ضلع کا ڈپٹی کمشنر اگر کچھ کرنا چاہے تو انقلاب آ جائے‘لاہور ہائیکورٹ
-
ملک میں امن وا مان کی صورتحال زیر بحث لانے کیلئے وزیر داخلہ کو وہ اپنے چیمبر میں مدعو کر سکتے ہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
پیپلز پارٹی کے دور میں کبھی کوئی سیاسی قیدی نہیں رہا، ہم نے ہمیشہ دوستی اور ہم آہنگی کا ہاتھ بڑھایا ہے، سینیٹر شیری رحمن
-
جس وزارت کا بزنس ایوان میں لیا جائے گا اگر اس وزارت یا محکمے کا جوائنٹ سیکرٹری کی سطح کا آفیسر موجود نہ ہوا تو سیکرٹری کو طلب کیا جائے گا،سپیکر قومی اسمبلی
-
عدالت نے فواد چودھری کو گرفتار کرنے سے روک دیا
-
عدالت نے فواد چودھری کو گرفتار کرنے سے روک دیا
-
وزیراعلیٰ مریم نواز کا ایئر ایمبولینس سروس کے دائرہ کار کو وسعت دینے کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.