شام سے واپسی پر 26سالہ برطانوی نژاد پاکستانی خاتون کو 6برس کی قید
میں اورمیرے بیٹے نے بذریعہ روڈ شام سے ترکی داخل ہونے کے بعد خود کو فوج کے حوالے کیا،تاریناشکیل
بدھ 3 فروری 2016 14:28
لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔03 فروری۔2016ء) برطانوی خاتون تارینا شکیل کو اپنے بچے کو شام لے جانے اور انتہا پسند تنظیم داعش کی رکنیت حاصل کرنے کے جرم میں چھ برس کی سزائے قید سنا دی گئی ۔شام جا کر جہادی تنظیم میں شمولیت کے بعد وطن واپس لوٹنے پر برطانیہ میں کسی پہلی خاتون کو باقاعدہ طور پر سزا سنائی گئی ہے فرانسیسی خبررساں ادارے یکے مطابق چھبیس سالہ تارینا شکیل پر جرم ثابت ہو گیا تھا کہ اس نے داعش کی رکنیت اختیار کرنے کے علاوہ شام روانہ ہونے سے قبل ٹوئٹر پر دہشت گردی کی ترغیب بھی دی تھی۔
برمنگھم کی ایک عدالت کے جج میلبورن انمان نے کہا کہ شکیل اس حقیقت سے واقف تھی کہ اس نے اپنے معصوم بیٹے کو دہشت گرد بنانے کا راستہ اختیار کیا تھا۔عدالت کو بتایا گیا کہ تارینا شکیل اکتوبر 2014 میں ریڈیکلائزڈ ہو چکی تھی۔(جاری ہے)
اس نے اپنے گھر والوں سے کہا کہ وہ چھٹیاں منانے کے لیے ترکی جا رہی ہے جبکہ وہ شام میں جہادیوں کے اہم ٹھکانے الرقہ پہنچ گئی۔
شام روانگی سے قبل شکیل نے اپنے رشتہ داروں کے لیے اپنے ایک پیغام میں لکھا، اگر ہم دنیاوی زندگی کو قربان کر دیں تو اللہ ہمیں جنت میں گھر دے گا۔ میں آپ لوگوں کے لیے جنت میں گھر بنانے کے لیے جا رہی ہوں۔ اس نے مزید لکھا، میں اب واپس نہیں آں گی۔الرقہ میں اپنے قیام کے دوران وہ دیگر خواتین کے ساتھ ایک بہت بڑے گھر میں رہی۔ اس مقام پر اس نے داعش کے مخصوص سیاہ لباس میں اپنے بیٹے کے ساتھ سیلفی تصویریں بھی بنائیں،اس کے موبائل فون سے برآمد ہونے والی ایک تصویر میں وہ AK-47 رائفل اور ہینڈ گن کے ساتھ دیکھی جا سکتی ہے۔ تاہم داعش کے حکمرانی والے علاقوں میں شکیل نے زندگی کو انتہائی سخت پایا۔ اس نے بعد ازاں وہاں سے فرار ہونے کی کوشش کی۔میڈیا اطلاعات کے مطابق شام جانے والی تارینا شکیل کے والد پاکستانی تھے،تارینا شکیل نے عدالت کو بتایا کہ وہ اور اس کے بیٹے نے بائی روڈ شام سے ترکی داخل ہونے کے بعد خود کو ترک فوج کے حوالے کر دیا۔ جہاں سے گزشتہ فروری میں اسے لندن واپس روانہ کیا تو برطانوی پولیس نے اسے حراست میں لے لیا۔عدالتی کارروائی کے دوران اس نے دعوی کیا تھا کہ وہ صرف شرعی قوانین کے تحت زندگی گزارنے کے لیے شام گئی تھی۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
واٹس ایپ نے بھارت میں اپنے آپریشن بند کرنے کے دھمکی دے دی
-
امریکہ کی جانب سے نام نہاد ’’حد سے زیادہ پیداوار ‘‘ایک جھوٹا بیانیہ ہے ، چین
-
حرمین انتظامیہ کی زائرین کو ماسک پہننے کی ہدایت
-
اہلیہ پر کرپشن کے الزامات، ہسپانوی وزیراعظم کا استعفی نہ دینے کا فیصلہ
-
امریکا کے بعد فرانس کی یونیورسٹیوں میں بھی غزہ کے حق میں احتجاج
-
بھارت ، مقابلے کے امتحان کے تیاری کرنے والے طلبہ خود کشیاں کرنے لگے
-
بھارت ، اطراف تیندوے کی موجودگی سے شہریوں میں خوف
-
امریکی سرزمین پرقتل کی بھارتی سازش پروائٹ ہائوس کا بیان آ گیا
-
بھارت، شرپسندوں نے مسجد میں گھس کر امام کو شہید کردیا
-
امریکا میں ملزم کی پولیس پر فائرنگ، 4 افسران ہلاک
-
امریکی صدرکے قطری امیر، مصری ہم منصب کو فون
-
نریندر مودی کے قریبی ساتھی بیرون ملک قتل کی سازشوں میں ملوث
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.