حکومت طاقت کے نشے میں ہے،کراچی میں ہونے والی دہشت گردی کے ری ایکشن کا انہیں اندازہ نہیں ، شاہ محمود قریشی
بدھ 3 فروری 2016 16:07
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔03 فروری۔2016ء) تحریک انصاف کے سینئر راہنما اور رکن قومی اسمبلی شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ حکومت اس وقت طاقت کے نشے میں ہے گزشتہ روز کراچی میں ہونے والی دہشت گردی کے ری ایکشن کا انہیں اندازہ نہیں ہو رہا اپنے بنیادی حق کے لئے پی آئی اے کے ملازمین نے جان کا نذرانہ پیش کیا ہے ان کی قربانی رائیگاں نہیں جانے دیں گے ۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کے روز اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ تحریک انصاف پہلے ہی قومی ایئرلائن کی نجکاری کے خلاف تھی قومی اثاثے کو بیچنے کی بجائے اس کی بہتری کے لئے اقدامات کئے جائیں انہوں نے کہا کہ حکومت پی آئی اے کی اس حالات کا ذمہ دار ملازمین کو ٹھہرانے کی ناکام کوشش کر رہی ہے ہم ملازمین کے ساتھ ہیں اور پارلیمنٹ میں بھی ان کے بنیادی حق کے لئے لڑائی کریں گے پی ٹی آئی کے راہنما نے کہا کہ ہم نے پارلیمنٹ میں ریکوزیشن ڈال دی ہے قانون کہتا ہے کہ 14دن کے اندر اس پر عمل ہونا چاہئے لہذا اسپیکر صاحب فی الفور اجلاس بلائیں پی آئی اے کے معاملے میں بڑے مگرمچھوں کو بے نقاب کر کے دم لیں گے جبکہ ملازمین کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے احتجاج میں شرکت کریں گے ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.