اسلام آباد : پیمرا نے ن لیگی رکن اسمبلی کنول نعمان کی موت کی جھوٹی خبر چلانے پر نجی ٹی وی چینلز کو نوٹس جاری کر دیا
سمیرا فقیرحسین بدھ 3 فروری 2016 16:10
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 03 فروری 2016ء) : پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے ن لیگ کی رہنما اور اداکارہ کنول نعمان کی موت کی جھوٹی خبر چلانے پر تین نجی ٹی وی چینلز کو نوٹسز جاری کر دئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق نوٹسز موصول کرنے والے تین نجی ٹی وی چینلز میں اے آر وائی، سما اور 92 نیوز شامل ہیں۔ ان تینوں نجی ٹی وی چینلز نے کنول نعمان کی موت کی جھوٹی خبر نشر کی تھی جس پر انہیں نوٹسز جاری کیے گئے۔
واضح رہے کہ کنول نعمان کو برین ہیمبرج کے بعد لاہور کے جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا تھا جہاں وہ گذشتہ دو روز سے زیرٍ علاج ہیں جبکہ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ کنول نعمان کی حالت اب خطرے سے باہر ہے، مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر پیمرا نے اپنے اکاؤنٹ پر ان تینوں نجی ٹی وی چینلز کو جاری کیے گئے نوٹسز کی تصاویر بھی اپ لوڈ کیں۔(جاری ہے)
تاہم پیمرا کے ٹویٹر اکاؤنٹ کے مطابق اے آر وائی نیوزچینل نے پیمرا کی جانب سے عائد کیے گئے جُرمانے کی ادائیگی کر دی ہے۔
PEMRA serves notice to ARY, Samaa and 92 Channels for airing false news about demise of Ms. Kanwal Nauman, MPA pic.twitter.com/Sh9OCoVwE1
— Report PEMRA (@reportpemra) February 2, 2016
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
اسٹیبلشمنٹ اور عمرا ن خان ڈیل کا علم نہیں ہے، کالے شیشوں کے تمام پرمٹ منسوخ کررہے ہیں ، محسن نقوی
-
'اسلام پسند' ریلی کے بعد جرمن وزیر کا سخت کارروائی پر زور
-
اے ایس پی شہر بانو شادی کے بندھن میں بندھ گئیں‘ ویڈیو اور تصاویر وائرل
-
کمزور ، کھوکھلی بنیاد والی حکومت کی مدت پوری ہوتے ہوئے دکھائی نہیں دے رہی ‘ شاہد خاقان عباسی
-
ای خدمت مرکز گوجرانوالہ میں عوام کی سہولت کیلئے نادرا کی خدمات بھی میسر ہو گئیںٌ
-
190 ملین پاؤنڈ کیس، عمران خان اور بشریٰ بی بی کے علاوہ 8 نام ای سی ایل سے خارج
-
آئین کے تحت سینیٹ کا رکن وزیراعظم نہیں بن سکتا تو ایک سینیٹر ڈپٹی وزیر اعظم کیسے بن سکتا ہے؟.ماہرین آئینی امور کاسوال
-
بشام میں چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشت گرد گرفتار
-
فواد چوہدری نے بنیادی اصلاحات پر تمام سیاسی جماعتوں سے متفق ہونے کی اپیل کردی
-
یورپی یونین میں مزید چارجنگ اسٹیشن لگائے جائیں، کار ساز ادارے
-
پی ٹی آئی کے یوم تاسیس پر ریلی: گوہر خان، عمر ایوب و دیگر کی عبوری ضمانتیں منظور
-
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے گالا ڈنر میں شرکت، اہم امور پر تبادلہ خیال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.