سندھ اسمبلی نے پی آئی اے ملازمین پر تشد کیخلاف قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی
ارکان اسمبلی پی آئی اے ملازمین پر تشدد اور اس کے نتیجے میں ہونیوالے جانی نقصان پر سیاہ پٹیاں باندھ کر شریک ہوئے
بدھ 3 فروری 2016 17:10
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔03 فروری۔2016ء) سندھ اسمبلی نے پی آئی اے ملازمین پر تشد کے خلاف قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی ہے۔اسپیکر آغا سراج درانی کی سربراہی میں بدھ کوسندھ اسمبلی کا اجلاس شروع ہوا تو ارکان اسمبلی پی آئی اے ملازمین پر تشدد اور اس کے نتیجے میں ہونے والے جانی نقصان پر سیاہ پٹیاں باندھ کر شریک ہوئے۔
اجلاس کے آغاز پر واقعے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لئے دعائے مغفرت اور زخمیوں کے لئے جلد صحت یابی کی دعا کی گئی۔(جاری ہے)
اجلاس کا باقاعدہ آغاز ہوا تو سینیئر وزیر نثار کھوڑو نے واقعے کے خلاف مذمتی قرارداد پیش کی، جس پر ایم کیو ایم کی جانب سے اعتراض کیا کہ ان کی جماعت نے رات کو قرارداد جمع کرائی تھی انہیں پیش کرنے کی اجازت دی جائے۔ اس دوران سینئیر وزیر اور قائد حزب اختلاف کے درمیان گرما گرم بحث ہوئی۔
جس پر ایم کیو ایم سمیت اپوزیشن کے ارکان اپنی سیٹوں پر کھڑے ہوگئے ۔شورشرابے کے بعد سندھ اسمبلی میں مذمتی قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی گئی۔ مذمتی قرارداد میں مطالبہ کیا گیا کہ پی آئی اے ملازمین کے ساتھ پیش آنے والے واقعے کی تحقیقات کے لئے جوڈیشل کمیشن قائم کیا جائے۔مزید قومی خبریں
-
رٹیفیشل انٹیلی جنس کا دور ہے، و ہی آگے جائے گا جو محنت اور غوروفکر کو اپنا شعار بنائے گا‘احسن اقبال
-
پارلیمنٹ کا استحکام چاہتے ہیں ،گندم کے کاشتکاروں کوا کیلا نہیں چھوڑیں گے، اسد قیصر
-
کالاش قبیلے کا سالانہ تہوارچلم جوش 13 سے 17 مئی تک منایا جائے گا
-
مفادات کے اسیر لوگ پاکستان کو کچھ نہیں دے سکتے،حافظ نعیم الرحمن
-
اراکین اسمبلی اپنے اپنے علاقوں میں گیس چوری اور میٹر ٹمپرنگ رکوانے کیلئے اپنا کردارادا کریں، اعظم نذیرتارڑ
-
صحت مند ماں ہی صحت مند معاشرے کی بنیاد رکھ سکتی ہے،خواجہ سلمان رفیق
-
ڈیجیٹل تبدیلی کیلئے حکومت، سول سوسائٹی، نجی شعبے اور تعلیمی اداروںمیں تعاون ضروری ہے۔شزہ فاطمہ
-
فرح گوگی کے شوہر کی ہائوسنگ سوسائٹی میں توڑ پھوڑ، فریقین سے جواب طلب
-
کے الیکٹرک نے 7 ماہ کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں فی یونٹ 18 روپے 86 پیسے کا بڑا اضافہ کرنے کی درخواست دائر کردی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا سائرہ افضل تارڑ کے والد کے انتقال پر تعزیت کا اظہار
-
لاہورپولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں ، 3486 ملزمان گرفتار
-
پنجاب حکومت کا کسانوں سے گندم نہ خریدنے کا اقدام ہائیکورٹ میں چیلنج
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.