وزیراعظم کو جمہوریت کی سمجھ نہیں آتی،آمروں جیسے اقدامات کررہے ہیں،عمران خان
جلد قلعہ بالاحصار بارے پرویزخٹک کے ہمراہ جنرل راحیل شریف سے ملاقات کرونگا ،چڑیا گھر کے قیام سے پشاور کے شہریوں کو تفریخ کا موقع اپنے ہی شہر میں میسر ہوگا ، نوجوانوں کیلئے جلد کھیلوں کے میدان ،جدید سینماء گھر بھی تعمیر کئے جائینگے،چیئرمین تحریک انصاف کا تقریب سے خطاب
بدھ 3 فروری 2016 17:58
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔03 فروری۔2016ء) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف کو جمہوریت کی سمجھ نہیں آرہی ہے قومی ائیر لائن کے ملازمین کے خدشات دور کرنے کی بجائے ان کو بلڈوز کیا گیا۔لوگوں پر گولیوں کا چلناآمریت میں دیکھا تھااتنی طاقت کا استعمال تو پرویزمشروف نے بھی نہیں کیا جتنا نواز شریف نے کیا انہوں نے وزیراعظم کو جنرل نواز شریف کا لقب بھی دے ڈالا ،،کپتان نے پشاور کی عظمت رفتہ کو دوبارہ بحال کرنے کا عزم بھی کیا عمران خان نے کہا کہ بہت جلد قلعہ بالاحصار کے حوالے سے پرویزخٹک کے ہمراہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے ملاقات کرونگا انہوں نے کہا کہ چڑیا گھر کے قیام سے شہریوں کو تفریخ کا موقع اپنے ہی شہر میں میسر ہوگا جبکہ نوجوانوں کے لئے بہت جلد کھیلوں کے میدان اور جدید سینما گھر بھی تعمیر کئے جائے گئے ،، ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے پلوسی روڈ پر صوبے میں اپنی نوعیت کے پہلے چڑیا گھر کی افتتاخی تقریب اور بعدازاں محکمہ جنگلات کے ملازمین سے خطاب کے دوران کیا ،،خیبرپختونخوا حکومت نے 29ایکٹر اراضی پر چیڑیا گھر تعمیر کرنے کا افتتاخ کردیا ،، چڑیا گھر تین مرحلوں میں تعمیر کیا جائیگا پہلے مرحلہ پر ایک ارب 29کروڑ روپے کی لاگت آئے گی تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے کہا کہ لوگ سیر وتفریخ کیلئے اسلام آباد اور دیگر شہروں کا رخ کرتے ہے چڑیا گھر کے قیام سے عوام کو اپنے ہی شہر میں تفریخ کے موقع فراہم ہوگا عمران خان نے کہا کہ بہت جلد عوام کیلئے جدید سینما گھر بھی تعمیر کئے جائے گئے جبکہ نوجوانوں کیلئے کھیلوں کے میدان بھی بہت جلد تعمیر ہونگے مرکزی حکومت کو تنقید کو نشانہ بناتے ہوئے عمران خان کا کہناتھا کہ قومی ائیر لائن کے ملازمین کے خدشات دور کرنے کی بجائے مرکزی حکومت نے ان کو بلڈوز کیا لوگوں پر گولیوں کا چلناآمریت میں دیکھا تھااور اب جنرل نواز شریف کے دور میں بھی دیکھ رہے ہیں وزیراعظم نواز شریف آمریت کی پیدوار ہے انہیں جمہوریت کی سمجھ نہیں آتی ،،پیپلزپارٹی کے دور میں بے روزگاری کا ریکارڈ مسلم لیگ ن کی حکومت نے توڑدیا پنجاب میں ایک فلائی اوورپر 211کروڑ روپے لاگت آتی ہے جبکہ پشاور میں باب خیبرفلائی اور پر 83کروڑ روپے لاگت آئی ہے موجودہ حکومت نے قومی ائیر لائن کی نجکاری کے ساتھ ساتھ ڈیزل کی قیمتوں میں بھی 98فیصد اضافہ کیا ہے اور گیس پر 68فیصد ٹیکس لگایا ہے جس کے خلاف احتجاج کیا جائیگا،، کپتان کا کہناتھا کہ مٹرو بس اور اورنج ٹرین سے تبدیلی نہیں آتی انسانوں پر پیسہ خرچ کرنے سے معاشرہ ترقی کرتا ہے انہوں نے کہا کہ پشاور کی عظمت رفتہ کو دوبارہ بحال کیا جارہا ہے قلعہ بالاحصار کے حوالے سے بہت جلد وزیراعلی پرویزخٹک کے ساتھ ملکر جنرل راحیل شریف سے ملاقات کرونگا اورقلعہ بالاحصار کوسیاحتی مرکز بنائیں گے۔
(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
-
علی امین گنڈاپور پختونوں کے نام پر دھبہ اور غیرت پر سوالیہ نشان ہے
-
وفاقی وزیرداخلہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون وچینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
-
وزیرخارجہ کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
بانی چئیرمین نے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دے دی
-
8 فروری کو پِک اینڈ چُوز ہوا لیکن اداروں کے سربراہان ملوث نہیں تھے
-
اگر 9 مئی والوں سے مذاکرات ہوئے تو پھر آئندبڑا سانحہ ہوسکتا ہے
-
چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کا افتتاح
-
غیر قانونی بھرتیاں کیس، پرویزالٰہی کی درخواست ضمانت 2مئی کو سماعت کیلئے مقرر
-
نوجوانوں کیلئے متعین کوٹے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا وزیراعظم شہباز شریف کو خط
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.