سفارشی عناصر کی جانب سے کراچی آپریشن کو ناکام بنانے کیلئے ہڑتالیں کی جارہی ہیں ‘پرویزرشید
ناکام ہڑتال کو کامیاب بنانے کیلئے تین افرادکے خون سے ہولی کھیلی گئی دھرنے نے حکومت کے ڈیڑھ سال ضائع کئے،دھرنے ‘ احتجاج اور ہڑتال کی سیاست سے بے روزگاری بڑھے گی، میڈیا سے گفتگو
بدھ 3 فروری 2016 18:29
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔03 فروری۔2016ء) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید نے کہا ہے کہ سفارشی عناصر کی جانب سے کراچی آپریشن کو ناکام بنانے کیلئے ایسی ہڑتالیں کی جارہی ہیں ‘ ناکام ہڑتال کو کامیاب بنانے کیلئے تین افرادکے خون سے ہولی کھیلی گئی۔ دھرنے نے حکومت کے ڈیڑھ سال ضائع کئے۔ دھرنے ‘ احتجاج اور ہڑتال کی سیاست سے بے روزگاری بڑھے گی۔
اسلام آباد میں گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کررہے تھے ۔ پرویز رشید اک کہنا تھاکہ پی آئی اے ملازمین کی ہڑتال ناکام ہوچکی ہے محب وطن اور فرض شناس ملازمین کام پر لوٹ بھی آئے تے۔ محب وطن ملازمین نے ہڑتال کی کال کو قبول کرنے سے انکار کردیا۔ ہڑتال کے ابوجود فلائٹ آیرشن معمول پر رواں دواں تھے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ ہڑتال کے ذریعے بے روزگاری جنم لیتی ہے ملک میں جمہوری عمل اور ترقی کے سفر کو روکنے کی سازش کی جارہی ہے۔
عمران خان دھرنے احتجا اور ہڑتال کی سیاست کررہے ہیں عمران خان کے ہاتھ بلے کیلئے اتنے بے تاب ہیں کہ انہوں نے نئی دہلی میں نریندر مودی سے بھی بلے کا مطالبہ کردیا ۔ وہ پاکستان کو برباد کرنے کی سیاست کرتے ہیں جبکہ وزیراعظم اپنے ذاتی مفادات سے بالاتر ہوکر پاکستان کی خدمت کرنا چاہتے ہیں۔وزیراعظم نے پی آئی اے ملازمین کو چھ ماہ کی مہلت دی تھی اس مہلت سے انہوں نے فائدہ نہیں اٹھایا ۔ انہوں نے کہا کہ خورشید شاہ جس قانون کی بات کرتا ہے اس قانون کو پیپلزپارٹی نے دو دفعہ استعمال کیا۔ ہم نے بھی پاکستان کے مفاد میں ہی قانون استعمال کیا ۔ کیا یہ پہلے سیاہ قانون نہیں تھا ۔ تو اب یہ کیسے سیاہ قانون ہوگیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے مفاد کی لئے کسی اقدام اٹھانے سے گریز نہیں کریں گے۔ ہم س سازش کو قطعاً ناکام بنادیں گے۔ ڈیڑھ سال کے اس دھرنے اور احتجاج کی سیاست نے ہمارا وقت ضائع کردیا۔ مزید اسی طرح نہیں ہونے دیں گے۔ حکومت کا اگلا اقدام کیا ہوگا وہ یہ ہے کہ ہم اپنی دھرتی کو ترقی پر گامزن کرنا چاہیے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
نومئی جلاﺅ گھیراﺅ مقدمات: اسد عمر کی بریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
-
برطانیہ اور یورپی یونین کا نیا فوڈ بارڈر کنٹرول
-
امریکا میں خالصتان تحریک کے راہنماءپنونت سنگھ پنوں کو بھارتی وزیراعظم مودی کے دست راست انٹیلی جنس افسر نے قتل کروایا
-
آئی ایم ایف کے قرض سے پاکستان ڈیفالٹ سے بچ گیا، شہباز شریف
-
بینکس ،مالیاتی ادارے ( کل ) بند رہیں گے
-
ججز خط کیس، سپریم کورٹ کا اسلام آباد ہائیکورٹ کی تجاویز پبلک کرنے کا حکم
-
قرض سے نجات اور معاشی خوشحالی کا دور جلد آئے گا، وزیراعظم
-
بالاکوٹ حملے کے متعلق دنیا سے پہلے پاکستان کو بتایا تھا، مودی
-
عمران خان سمیت کسی سے رابطہ نہیں‘ 2 ماہ میں سیاست اپنا رنگ دکھائے گی، شیخ رشید
-
نیب نے ایل این جی ریفرنس واپس لے لیا، شاہد خاقان عباسی سمیت تمام ملزمان بری
-
پی ٹی آئی اور مولانا اکٹھے ہو گئے تو حکومت 3، 4 ماہ سے زیادہ نہیں چلے گی، فواد چوہدری
-
اثاثہ جات کیس؛ علی امین گنڈا پور کی الیکشن کمیشن طلبی کا نوٹس معطل
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.