رواں سال دومرتبہ سورج گرہن اور دو مرتبہ چاند گرہن ہوگا ‘محکمہ موسمیات
جمعرات 4 فروری 2016 13:54
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔04 فروری۔2016ء) محکمہ موسمیات کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ رواں سال 2016ء کے دوران دومرتبہ سورج گرہن اور دو مرتبہ چاند گرہن ہوگا،پاکستان میں دونوں سورج گرہن نہیں دیکھے جا سکیں گے تاہم ایک جزوی چاندگرہن اور ایک مکمل چاند گرہن پاکستان میں نظر آئیگارپورٹ کے مطابق زمین پر سورج گرہن اس وقت نظرآتا ہے جب چاند دورانِ گردش زمین اور سورج کے درمیان آ جائے اور سورج کا مکمل یا کچھ حصہ زمین پردکھائی دینا بند ہو جائے ‘اس صورت میں چاند کا سایہ زمین پر پڑتا ہے جسے ہم سورج گرہن کہتے ہیں اسی طرح دوران گردش جب زمین سورج اور چاند کے درمیان آجائے اورزمین کا سایہ چاند پر پڑے اس صورت کو ہم چاند گرہن کہتے ہیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق سال 2016 کا پہلااورمکمل سورج گرہن نو مارچ کوہوگا،جس کا دورانیہ4گھنٹے اور19منٹ پر محیط ہوگا۔(جاری ہے)
سورج گرہن کا آغازپاکستانی وقت کے مطابق صبح4 بجکر19 منٹ پر ہو گا،جزوی گرہن صبح5بجکر16منٹ پر شروع ہوگا،مکمل گرہن6بجکر58جبکہ8بجکر38منٹ پرختم ہوجائیگااس سورج گرہن کوآسٹریلیا،انڈونیشیا اور ملائیشیا کے کچھ علاقوں میں دیکھا جا سکے گا۔
2016 کا پہلا مکمل چاندگرہن 23 مارچ کو نظر آئیگاجس کا دورانیہ4گھنٹے اور16منٹ پر محیط ہوگا ‘پاکستان میں جزوی طورپردیکھاجاسکے گا ‘آغازپاکستانی وقت کے مطابق دوپہر 14بج کر39 منٹ پر اور مکمل چاند گرہن4بجکر48منٹ پر ہوگا،چاند گرہن کا عمل پاکستانی وقت کے مطابق 18بج کر55منٹ پر ختم ہو جائے گا۔چاند گرہن ایشیاء،آسٹریلیا،اور مغربی امریکہ کے علاقوں میں نظر آئیگا۔ 2016 کا دوسرا سورج گرہن یکم ستمبر کو ہو گا،پاکستان میں نہیں دیکھا جا سکے گا ‘ اس کا دورانیہ4گھنٹے43منٹ پر محیط ہوگا۔سورج گرہن کاآغاز11بجکر13منٹ پر ‘ جزوی گرہن 12بجکر18منٹ پر ہوگا۔مکمل سورج گرہن14بجکر08منٹ جبکہ15بجکر56منٹ یہ عمل ختم ہوجائیگا۔افریقا،وسطی افریقا،اور مڈغاسکر میں دیکھا جا سکے گا۔2016 کا دوسرا چاند گرہن 16اور17 ستمبرکی درمیانی شب ہوگا،پاکستان میں نظر آئیگا ‘اس کا دورانیہ4گھنٹے پر محیط ہوگا۔چاند گرہن کا آغاز رات21بجکر55منٹ پرہوگا،مکمل چاند گرہن کا نظارا23بجکر55 منٹ پر کیا جا سکے ‘ اس عمل کا اختتام رات ایک بجکر54منٹ پرہوجائیگا۔مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.