ملک میں سرمایہ کاری کے مواقع کے فروغ کیلئے صنعت کار برادری ہر فورم پر کردار ادا کرنے کوتیار ہے،سلیم الزماں
جمعرات 4 فروری 2016 19:25
کراچی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔04 فروری۔2016ء) کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری(کاٹی) کے قائم مقام صدر سلیم الزماں نے کہا ہے کہ ملک میں سرمایہ کاری کے مواقع کے ملکی و عالمی سطح پر فروغ کے لیے صنعت کار برادری ہر فورم پر اپنا کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے۔ کاٹی میں “پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع“ کے موضوع پر نیشنل بینک آف پاکستان فلرٹن ایسٹ مینیجمنٹ لمیٹڈ(نافا) کے اشتراک سے منعقد ہونے والے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا ملکی معیشت کی ترقی کے لیے صنعتی و سرمایہ کاری کی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لیے موٴثر پالیسی سازی کی ضرورت ہے۔
اس موقع پر نافا کے سی ای او اور سرمایہ کاری کے موضوع پر امریکا سے ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کرنے والے ڈاکٹر امجد وحید نے ملکی و عالمی سطح پر معاشی حالات کے تناظر میں پاکستان میں سرمایہ کاری کے امکانات اور مواقع کے حوالے سے تفصیلات سے آگاہی فراہم کی۔(جاری ہے)
ان کا کہنا تھا کہ سرمایہ کاری کے لیے پالیسی سازی حکومت کی ذمے داری ہے، پاکستان میں ایسی پالیسی سازی کے دوران بزنس کمیونٹی کا کردار بطور اسٹیک ہولڈر قبول کرنے کی ضرورت ہے، ان کا کہنا تھا توانائی کے پیداوار کے لیے حکومت نے موٴثر اقدامات کیے ہیں جس کے باعث صنعتی سرگرمیوں میں بہتری آنے کا امکان پیدا ہوا ہے، ساتھ ہی عالمی سطح پر تیل کی قیمتیں گرنے کی وجہ سے ہمارے ایکسپورٹ بل میں خاطر خواہ کمی واقع ہوئی ہے جس کے باعث شرح سود میں کمی ہوئی ہے اور نجی شعبے کی جانب سے قرضے لینے کا رجحان بھی بڑھا ہے، انھوں نے بتایا کہ بجٹ خسارے میں پانچ فی صد کمی ہوئی ہے ڈاکٹر امجد کا کہنا تھا کہ آئندہ برس کے دوران اسٹاک ایکسچینج کے حجم میں 15 صد اضافے کی توقع ہے، انھوں نے کہا کہ ترقی یافتہ ممالک میں معاشی شرح نمو ایک سطح پر جا کر رک جاتا ہے، جب کہ پاکستان جیسے ترقی پذیر ممالک میں اس میں اضافے کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں۔
انھوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں اس وقت صرف 15فی صد سیونگ انویسٹمنٹ ہورہی ہے جب کہ بھارت اور چین میں یہ شرح بالترتیب 20اور 40فی صد سے زائد ہے اس موقع پر ڈاکٹر امجد وحید نے نافا سے متعلق شرکا کو تفصیلی معلومات فراہم کیں ان کا کہنا تھا کہ نافا میں آمدنی کے اعتبار سے ہر طبقے کے لیے سرمایہ کاری کے لیے بہترین مواقعے ترتیب دیے گئے ہیں ، اور ایسٹ مینجمنٹ میں اس کی کارکردگی دیگر مسابقتی اداروں سے کہیں آگے ہے۔ اس موقع پر کاٹی کی قائمہ کمیٹی برائے امور بینکاری طارق ملک نے بھی خطاب کیا۔ تقریب میں کاٹی کے نائب صدر سید واجد حسین، سینیر ارکان ، زبیر چھایا ،اکبر فاروقی ،عبدالسمیع خان سمیت صنعت کاروں اور کاروباری برادری سے تعلق رکھنے والے دیگر افراد نے بھی شرکت کی۔مزید قومی خبریں
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کاشادیوں میں ون ڈش پر پابندی پر سختی سے عملدرآمد کا حکم
-
حکومت گرانے کیلئے تحریک انصاف کا مولانا فضل الرحمان سے فوری رابطے کا فیصلہ
-
انسانی اعضاء کی غیر قانونی پیوندکاری میں ملوث عناصر کیلئے سخت قانون سازی کر رہے ہیں: خواجہ سلمان رفیق
-
انسانی اعضا کی غیرقانونی پیوندکاری میں ملوث عناصرکیلئے سخت قانون سازی کررہے ہیں، صوبائی وزیرصحت
-
ملک کی معاشی ترقی ،اسے مضبوط خطوط پر استوار کرنے میں مزدور کے کلیدی کردار سے انکار نہیں کیا جاسکتا‘ بلیغ الرحمن
-
مزدور معاشرے اور ملک کی مجموعی معاشی اور اقتصادی ترقی میں کلیدی حیثیت رکھتے ہیں،وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی
-
پنجاب انٹی گریٹڈ پبلک پراسیکیوشن سسٹم نافذ کرنے کا اصولی فیصلہ، پراسیکیوٹرز کی پروفیشنل قابلیت کیلئے’’سیٹ آف سکلز‘‘ پیش
-
چینی کمپنیوں کی مدد سے گوادر کی سڑکیں اور عوامی مقامات شمسی توانائی سیروشن
-
دریاخان،غیرت کے نام پر بھائی نے کزن کے ساتھ ملکر بہن کو نہر میں پھینک دیا ،نعش برآمد
-
وزیراعلی سندھ اور یورپی یونین کی سفیرکے درمیان ملاقات،سیلاب سے متاثرہ افراد کی بحالی کے لیے دو نئے منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا
-
چیچہ وطنی سے اندیشہ نقص امن کے تحت گرفتار 26 کسان جیل منتقل
-
وزیراعلیٰ سندھ اوریورپی یونین کی سفیرکی ملاقات، سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے دو نئے منصوبوں پر تبادلہ خیال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.