کشمیری بہن بھائیوں کے بغیر ادھورے ہیں،علیحدگی کا تصور بھی نہیں کیاجاسکتا،پرویز مشرف ، ڈاکٹر امجد
شہداء کشمیر کا خون رائیگاں نہیں جائے گا، بہت جلد آزادی نصیب ہوگی، مشترکہ بیان
جمعرات 4 فروری 2016 21:40
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔04 فروری۔2016ء) آل پاکستان مسلم لیگ کے چیئرمین جنرل (ر)پرویز مشرف اور مرکزی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر محمد امجد نے کہا ہے کہ ہم اپنے کشمیری بہن بھائیوں کے بغیر ادھورے ہیں،علیحدگی کا تصور بھی نہیں کیاجاسکتا،ہم نے مسئلہ کشمیر کا قابل عمل حل پیش کیاتھا جس پر بھارت متفق تھا مگربعد میں آنے والی حکومت نے یہ مسئلہ پس پشت ڈال دیا،شہداء کشمیر کا خون رائیگاں نہیں جائے گا، بہت جلد آزادی نصیب ہوگی۔
کل بھی دل و جان سے کشمیروں کے ساتھ تھے،آج بھی ہیں اور ہمیشہ رہیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوم یکجہتی ء کشمیر کے حوالے سے اپنے مشترکہ بیان میں کیا۔انہوں نے کہا کہ بھارت بھول جائے کہ ظلم و جبر سے کشمیریوں کی قسمت کا فیصلہ اپنے حق میں کروا لے گا۔(جاری ہے)
کشمیری بہن بھائی ہماری روح کے قریب ہیں اور ہم ان کے بغیر ادھورے ہیں۔ان سے علیحدگی کا سوچا بھی نہیں جاسکتا۔
انہوں نے کہا کہ بھارت ظلم و بربریت سے کشمیریوں کی تقدیر کا فیصلہ بدل نہیں سکتا۔کشمیری ظلم کے آگے جھکے ہیں نہ جھکیں گے اور اپنی تقدیر کا فیصلہ خود کریں گے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے مسئلہ کشمیر کا قابل عمل حل پیش کیاتھا جس پر بھارت نے بھی اتفاق کیا تھا مگر بعد آنے والی حکومت نے اس پر کوئی پیش رفت نہ کی اور مسئلہ کشمیر سرد خانے میں ڈال دیا۔ ہماری کشمیر پالیسی پر عمل کیا جاتاتومسئلہ کشمیر حل ہوچکا ہوتا۔وقت ثابت کرے گا کہ مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے مذاکرات ہماری بنائی ہوئی بنیادوں پر ہی ہوں گے۔ کشمیری خون سے اپنی تاریخ لکھ رہے ہیں ہمیں یقین ہے کہ آزادی کے شہداء کا لہو رائیگاں نہیں جائے گا۔انہوں نے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے جس کے بغیر زندہ رہنا ناممکن ہے۔ہم ہمیشہ اپنے کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ رہے ہیں اور ہمیشہ ساتھ رہیں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
بھارت اور پاکستان ایک دن آزاد ہوئے آج وہ سپرپاور بننے کے خواب دیکھ رہا ہے اور ہم دیوالیہ پن کا شکار ہیں
-
گرمیوں میں سردی والا موسم، کئی سیاحتی مقامات پر برفباری سے سردی لوٹ آئی
-
خیبرپختونخواہ میں بلدیاتی ضمنی الیکشن، تحریک انصاف کلین سوئپ کرنے میں کامیاب
-
مرغی کے گوشت کی قیمت 1200 روپے کی ہوشربا سطح تک پہنچ گئی
-
نوازشریف کے پارٹی صدر بننے کا مطلب مزاحمتی بیانیہ نہیں ہے
-
موبائل ایپ پاک حج سے تمام انتظامات پیپر لیس کر دیے ، رہنمائی اور شکایات مکمل آٹومیٹ ہونگی
-
آرمی چیف سے ترک کمانڈر جنرل کی ملاقات، دفاعی تعلقات مضبوط بنانے کا عزم
-
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ترک بری افواج کے کمانڈر جنرل سیلکوک بیریکتر اوغلو کی ملاقا ت، باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال
-
آرامکو نے گو پٹرولیم کے 40 فیصد حصص کا حصول کر لیا
-
صدر آصف علی زرداری نی ترک بری افواج کے کمانڈر ،جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو کو نشان پاکستان (ملٹری) سے نوازا
-
غزہ میں مستقل امن قائم کیے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا ، شہبازشریف
-
آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 1.1 ارب ڈالر قسط کی منظوری دے دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.