ڈی ایٹ ممالک کے وزرائے تجارت کا اجلاس17فروری کو اسلام آبادمیں ہو گا
پاکستان، ایران، ترکی، بنگلہ دیش، انڈونیشیا، ملائیشیا، مصر اور نائیجیریا کے درمیان ترجیحی تجارت کے معاہدے کیلئے مذاکرات کئے جائیں گے وفاقی وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیر خان کی ڈی ایٹ ممالک کے سفیروں سے ملاقات، اجلاس کی تیاری سے متعلق آگاہ کیا
جمعرات 4 فروری 2016 22:07
اسلام آباد ۔ 4 فروری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔04 فروری۔2016ء) ڈی ایٹ ممالک کے وزرائے تجارت کا اجلاس17فروری کو اسلام آبادمیں ہو گا۔ وزرائے تجارت کی میٹنگ کی صدارت پاکستان کے کرے گا جس میں ممبر ممالک کے درمیان ترجیحی تجارت کے معاہدے کیلئے مذاکرات کئے جائیں گے۔ ڈی ایٹ ممالک میں پاکستان، ایران، ترکی، بنگلہ دیش، انڈونیشیا، ملائیشیا، مصر اور نائیجیریا شامل ہیں۔
وفاقی وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیر خان نے ڈی ایٹ ممالک کے سفیروں سے اسلام آباد میں ملاقات کی اور انہیں وزرائے تجارت کے اجلاس کی تیاری سے متعلق آگاہ کیا ۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان ترقی پذیر مسلم ممالک کے مابین تجارتی معاہدے کو جلد از جلد پایہ تکمیل تک پہنچانا چاہتا ہے تاکہ ممبر ممالک کے درمیان تجارت میں اضافہ کیا جا سکے۔(جاری ہے)
اجلاس میں تجارتی تنازعات کے حل کیلئے قوانین بنانے پر بھی مذاکرات کئے جائیں گے،مزید برآں رولز آف اوریجن پر مذاکرات بھی ایجنڈے میں شامل ہیں۔
2014-15میں پاکستان کی ڈی ایٹ ممالک کو کل برآمدات ایک ارب ساٹھ کروڑ ڈالر جبکہ درآمدات تین ارب 67کروڑ ڈالر تھیں۔2014-15میں پاکستان نے ایران کو 3کروڑ ڈالر، ترکی کو 30کروڑ 92لاکھ ڈالر ،بنگلہ دیش کو 69کروڑ 76لاکھ ڈالر، انڈونیشیا کو 14کروڑ 32لاکھ ڈالر، ملائیشیا کو 20کروڑ 51لاکھ ڈالر، مصر کو 15کروڑ 9لاکھ ڈالر اور نائیجیریا کو 6کروڑ 67لاکھ ڈالر کی برآمدات کیں۔مزید اہم خبریں
-
وزیراعظم کی ڈبلیو ای ایف کے خصوصی اجلاس کے موقع پر ملائیشیا کے وزیراعظم سے ملاقات
-
اسحاق ڈار کی بطور ڈپٹی وزیراعظم تقرری انکی صلاحیتوں پر اعتماد کا مظہر ہی: ایازصادق
-
جج شاکر اللہ کے بازیابی آپریشنز میں 6 دہشتگرد مارے گئے
-
شرح سود میں کمی نہ ہونے کا نتیجہ، اسٹاک مارکیٹ بدترین مندی کا شکار ہو گئی
-
جرمنی: بغاوت کے مقدمے میں ملزمان کے خلاف سماعت کا آغاز
-
آئندہ بجٹ میں کسانوں، مزدوروں اور طالب علموں کے لیے بڑے پیکج لائیں گے
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف اور ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم کے درمیان ریاض میں ملاقات
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد ٹریفک پولیس سے ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرلیا
-
صدرمملکت آصف علی زرداری نےترک بری افواج کے کمانڈر ،جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو کو نشان پاکستان (ملٹری) سے نوازا
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی سینیٹر اسحاق ڈار کو نائب وزیر اعظم کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد
-
آئین کے اندر ڈپٹی وزیر اعظم کا کوئی عہدہ نہیں، بیرسٹر گوہرخان
-
ن لیگ چھوٹا سا مالشیوں کا گروہ جس نے 17 سے زیادہ نشستیں نہیں جیتیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.