آل پاکستان این بی پی فٹ بال ٹورنامنٹ ، نیشنل بنک نے قومی چمپئن پی آئی اے کو شکست دیکر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
جمعہ 5 فروری 2016 15:09
کراچی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔05 فروری۔2016ء) کالونی اسپورٹس فٹ بال کلب کے زیر اہتمام نیشنل بنک آف پاکستان کے تعاون سے کالونی اسپورٹس کمپلیکس ملیر پر جاری آل پاکستان نیشنل بنک فٹ بال ٹورنامنٹ سیمی فائنل مقابلے میں کانٹے دار مقابلے کے بعد میزبان نیشنل بنک کی ٹیم نے سابقہ قومی چمپئن پی آئی اے کی ٹیم کو 1-0سے شکست دیکر فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا اور دفاعی چمپئن پی آئی اے کو ٹورنامنٹ سے آؤٹ کردیا ۔
کھیل کے ابتداء ہی سے دونوں ٹیموں نے دفاعی کھیل کا مظاہرہ کیا اور ایک دوسرے کے گول پوسٹ پر بھر پور حملے کا سلسلہ جاری رکھا تاہم نیشنل بنک کی ٹیم کو اس وقت کامیابی ملی جب کھیل کے 32ویں منٹ پر ان کے کھلاڑی محمد اسماعیل نے نہایت خوبصورت گول کرکے اپنی ٹیم کو فائنل تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا دوسرے ہاف میں پی آئی اے کی ٹیم نے خسارہ پورا کرنے کی بھر پور کوشش کی تاہم وہ مقررہ وقت تک کامیابی حاصل نہ کرسکے اور کھیل کے اختتام پر نیشنل بنک کی ٹیم کامیابی کے ساتھ گراؤنڈ سے باہر آئی میچ کے اختتام پر مہمان خصوصی سندھ فٹ بال ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری رحیم بخش بلوچ کا دونوں ٹیموں سے تعارف کرایا گیا اس موقع پر چیئر مین ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن ملیر فتح محمد بلوچ ،سیکریٹری ملیر شاہد تاج ،سیکریٹری ایسٹ عبید اللہ خان ،اجمل خٹک ،صدر کالونی اسپورٹس گلفراز احمد خان ،ٹورنامنٹ آرگنائزر ضمیر السلام ،امیر محمد خان ،ایم خالد نیشنل بنک ،منور خان اور دیگر موجود تھے اس موقع پر یوسی 5ملیر کے نومنتخب چیئر مین با بر نے خصوصی شرکت کی ۔(جاری ہے)
مزید کھیلوں کی خبریں
-
گیری کرسٹن نے پاکستان کی وائٹ بال کوچنگ کی ذمہ داری قبول کرنے کی وجہ بتا دی
-
پی سی بی جلد ہی پاکستان ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سکواڈ کا اعلان کرے گا: رپورٹ
-
صائم کی جگہ رضوان کو بابر کے ساتھ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں اوپننگ کرنی چاہیئے: رمیز راجہ
-
ٹی ٹونٹی ورلڈکپ، ہرشا بھوگلے نے اپنے 15 رکنی پاکستانی سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
پاکستان کوچنگ سٹاف کے اہم رکن کے بغیر آئرلینڈ اور انگلینڈ کا سفر کرے گا
-
پاکستان کے اشہب عرفان نے امریکہ میں منعقدہ سکواش ٹورنامنٹ جیت لیا
-
نیوزی لینڈ نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کیلئے سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
صائم ایوب فارم میں واپسی سے صرف ایک اچھی اننگز دور ہے: بابر اعظم
-
پی سی بی نے چیمپئنز ٹرافی 2025ء کیلئے تین وینیوز پیش کر دیئے
-
ٹی ٹونٹی ورلڈکپ سکواڈ کے ممکنہ کھلاڑی کل امریکی ویزے کیلئے اپلائی کریںگے
-
محسن نقوی نے قومی کرکٹ ٹیم میں اتحاد کے مسائل کا اعتراف کرلیا
-
بابر اعظم کو کب تک قومی ٹیم کا کپتان بنایا گیا ہے؟ چیئرمین پی سی بی بول پڑے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.