کراچی کے علاقے حسن اسکوائرپرنجی ٹی وی کے وین کولوٹ لیا گیا

جمعہ 5 فروری 2016 16:56

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔05 فروری۔2016ء) کراچی کے علاقے حسن اسکوائرپرنجی ٹی وی کے وین کولوٹ لیا گیا ہے،ملزمان ڈرائیور اورخواتین اسٹاف سے موبائل فونز اورنقدی چھین کرفرارہوگئے ہیں،حسن اسکوائر پر2نامعلوم ملزمان نجی ٹی وی کی اسٹاف وین کولوٹ کرفرار ہوگئے ہیں ۔

(جاری ہے)

واقعہ کانوٹس لیتے ہوئے صوبائی وزیرداخلہ نے ڈی آئی جی ایسٹ کامران فضل سے رپورٹ طلب کرلی ہے اوراسنیپ چیکنگ بڑھاتے ہوئے ملزمان کی فوری گرفتاری کاحکم دیدیا ہے۔

متعلقہ عنوان :