چونیاں کے ٹیلیفون نمبرز اور ڈی ایس ایل اکثر بند اور سپیڈ نہ ہونے کے برابر
میاں محمد ندیم جمعہ 5 فروری 2016 16:59
چونیاں(ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔05فروری۔2016ء) چونیاں کے ٹیلیفون صارفین نے چیئرمین PTA ، ڈائریکٹرانفورسمنٹ، ریجنل جنرل منیجر و بزنس منیجر کو درخواستوں کے ذریعہ افتخاراحمد ودیگر نے مذکورہ افسروں کو صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ گذشتہ ایک ماہ سے مسلسل چونیاں کے ٹیلیفون نمبرز اور ڈی ایس ایل اکثر بند اور سپیڈ نہ ہونے کے برابر ہے۔
بعض ٹیلیفونز اور کمپیوٹر میں کرنٹ بھی آرہا ہے۔ درخواست دہندہ نے صحافیوں کو بتایا کہ اس نے تین عدد کنکشن ٹیلیفون حاصل کررکھے ہیں جبکہ دو نمبروں پر ڈی ایس ایل کی سہولت بھی لی ہوئی ہے۔ تقریباً نوہزار رپے کے لگ بھگ ماہانہ بل ادا کرتا ہے۔ جب بھی ایکسچینج میں شکایت لیکر جاتے ہیں تو لائن مین کہتا ہے کہ یہ میرا کام نہ ہے۔(جاری ہے)
ڈی ایس ایل والے کا کام ہے۔
اور ڈی ایس ایل والا کہتا ہے کہ یہ میراکام نہ ہے۔ لائن مین سے بات کرو۔ کوئی بھی شخص ذمہ داری لینے کو تیار نہ ہے۔ شکایات بھی نوٹ کروائی گئی ہیں۔ دریافت کرنے پر معلوم ہوا کہ شکایات عام کاغذ پر لکھ کر بعد میں ردی کی ٹوکری کی نظرکردی جاتی ہیں۔ دفتر میں جاکر ملازمین شفیع، ناصرخاں، تنویر، عثمان، اعجاز کو جب صورتحال سے آگاہ کیا تو انہوں نے کہا کہ تمہارے نمبرز ہمیشہ ہی خراب رہتے ہیں ہم کیا کرسکتے ہیں۔ درخواست دہندوں کا کہنا ہے کہ اگر یہی صورتحال رہی تو احتجاج کا پروگرام بنایا جائے گا۔ ایکسچینج ملازمین کے مطابق ٹی ایم اے دفتر کے نزدیک ٹیلیفون کیبل میں برقی رو آنے کی وجہ سے سارے سسٹم میں خرابی آچکی ہےمزید مقامی خبریں
-
رہنما مسلم لیگ ق خواجہ رمیض حسن کی والدہ انتقال کر گئی
-
نجکاری سے گردشی قرضوں سے نجات مل سکتی ہے، سی ای او کے۔ الیکٹرک
-
جہلم پولیس کا ڈکیت گینگ کے ملزمان کے خلاف بھر پور کریک ڈاؤن جاری،02ملزمان گرفتار وارداتوں میں استعمال ہونے والا ناجائز اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد
-
ضمنی انتخابات میں کامیابی گجرات کے عوام کی چوہدری شجاعت حسین سے والہانہ محبت اور اعتماد کا عملی ثبوت ہے۔ خواجہ رمیض حسن
-
صوبائی محتسب پنجاب کی ہدایت پر مختلف صوبائی محکموں نے 13درخواست گزار افراد کے زیر التواء 1کروڑ 36لاکھ سے زائد کے واجبات ادا کر دیئے
-
روٹی کی قیمت میں کمی کے احکامات کو پوری طرح نافذ کروائیں گے تندور مالکان قیمت اور وزن کا خیال رکھیں ورنہ سخت قانونی کاروائی کیلئے تیار رہیں ڈی سی جہلم کی مختلف تندور وں کی چیکنگ کے دوران وارننگ
-
پنجاب بھر میں صحت کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کیلئے اربوں روپے خرچ کئے جارہے ہیں، سیکرٹری صحت پنجاب علی جان خان
-
نانبائی ایسوسی ایشن کو سرکاری ریٹ پر روٹی نان کی فروخت یقینی بنانا ہو گا، عوام کو ریلیف فراہم کرنا ہم سب کی زمہ داری ہے، ڈپٹی کمشنر جہلم
-
عید الفطر کے بعد بھی پرائس کنٹرول کا کام تیزی سے جاری رکھا جائے تاکہ عوام کو خود ساختہ مہنگائی سے بچایا جا سکے ، ڈپٹی کمشنر جہلم
-
بلوچستان پاکستان کا مستقبل اور گوادر معیشت کے سفر میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔ خواجہ رمیض حسن
-
HBK کے تعاون سے پشاور پریس کلب رمضان سپورٹس گالا اختتام پزیر
-
پاکستان میں مذہبی انتشار اور انتہا پسندی کی کوئی گنجائش نہیں۔ خواجہ رمیض حسن
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.