پی آئی اے ملازمین پر تشدد افسوسناک ،جمہوری حکمرانوں کو آمرانہ طرز عمل ناقابل برداشت ہے، قاری محمد عثمان
جمعہ 5 فروری 2016 18:35
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔05 فروری۔2016ء ) جمعیت علماء اسلام کے صوبائی نائب امیر قاری محمد عثمان نے کہا کہ پی آئی اے ملازمین پر تشدد افسوسناک ہے۔ جمہوری حکمرانوں کو آمرانہ طرز عمل ناقابل برداشت ہے۔ لوگوں کو روزگار فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے نہ کہ بیروزگار کرنا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پی آئی اے ملازمین کی جانب سے نجکاری کے خلاف احتجاج کے موقع پر تشد د سے ملازمین کی ہلاکت اور زخمی ہونے پر اپنے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کیا۔
قاری محمد عثمان نے پی آئی اے ملازمین پر تشدد کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پی آئی اے ملازمین کے معاشی قتل کے ساتھ ان کی احتجاجی تحریک کو تشدد اور ظلم کے ذریعے کچلنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔جو کہ جمہوری نہیں آمرانہ طرز عمل ہے۔(جاری ہے)
اس قسم کا عمل کسی بھی جمہوری حکومت کو زیب نہیں دیتا ۔ انہوں نے کہا کہ اہل اقتدار کی طرف سے ملازمین کے خلاف جارحانہ کاروائی اور انداز ملازمین کے زخموں پر نمک پاشی کے مترادف ہے۔
انہوں نے کہا کہ کسی بھی جمہوری معاشرے میں اختلاف رائے کا رکھنا اور احتجاج جمہوری نظام کا حسن ہوتا ہے۔ ان حالات میں حکومت کو احتجاج سے جمہوری انداز سے نمٹنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو روزگار فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے لیکن افسوس ہماری حکومت روزگاردینے کے بجائے چھین رہی ہے۔ جوکہ افسوس ناک ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ اس واقعہ کی غیرجانبدارانہ اور شفاف تحقیقات کراکر ذمہ داروں کے خلاف کاروائی کی جائے۔انہوں نے کہا کہ حکومت اس اہم اور نازک مسئلہ کو اپنی انا کا مسئلہ بنانے کے بجائے اس کا قابل عمل اور پرامن حل تلاش کرے۔اس موقع پر انہوں نے پی آئی اے کے ملازمین کے ساتھ اپنی دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحتیابی اور ہلاک ہونے والوں کے لئے دعائے مغفرت کی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
چین میں شدید بارشوں سے ہلاکتوں کی تعداد 48 ہو گئی
-
ہائیکورٹس میں بغیرتحریری امتحان ججز کی تقرری کا اقدام سپریم کورٹ میں چیلنج
-
وزیرصحت خواجہ سلمان رفیق کا صادق عباسی ہسپتال بہاول پورکا دورہ
-
کراچی ایئرپورٹ سے بڑی مقدار میں سونے کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام
-
افغانستان سے بیلجیئم اسمگل کی کوشش ناکام، کراچی میں آئس نشہ کی بڑی کھیپ پکڑی گئی
-
یورپ اور افریقہ کو زمینی راستے سے جوڑنے کے لیے زیرسمندر 28کلومیٹرلمبی اور15سو50فٹ گہری سرنگ کے منصوبے پر مراکش اور اسپین کے درمیان مذکرات آخری مرحلے میں
-
وزیرخزانہ کو کسی سے ملے بغیرٹیکس لگانا چاہیے، مفتاح اسماعیل
-
پاک چین دوستی کو نقصان پہنچانے کی کوئی سازش کامیاب نہیں ہوسکتی، وزیر داخلہ
-
برطانیہ اورآئرلینڈ کی حکومتوں کے درمیان تارکین وطن کے معاملے پر اختلافات شدت اختیار کرگئے
-
لاہور ہائی کورٹ نے نو مئی کیس میں فواد چوہدری کی 36 مقدمات میں ویڈیو لنک کے ذریعے حاضری کی درخواست پر سماعت 9 مئی تک ملتوی
-
کوویڈ ویکسین بلڈ کلاٹ کی ایک نایاب قسم کا سبب بن سکتی” ایسٹرازینیکا“ویکسین بنانے والی کمپنی کا عدالت میں اعترافی بیان
-
زیرالتوا منصوبوں پر تعمیراتی کام میں حائل روکاوٹوں کو دور کر کے جلد مکمل کیا جائے ، احسن اقبال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.