تجدید محبت کا عالمی دن 14فروری کو منایا جائیگا،تیاریاں عروج پر،سرغ گلاب کی قیمتوں میں اضافہ
ہفتہ 6 فروری 2016 15:07
جہانیاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔06 فروری۔2016ء) پاکستان سمیت دنیا بھر میں تجدید محبت کا عالمی دن ویلنٹائن ڈے 14فروری کو پورے جوش و خروش کے ساتھ منایا جائے گا،قیمتی تحائف،سرخ پھول اور تہنیتی کارڈز کا تبادلہ کیا جائے گا ،قومی تہوار نہ ہونے کے باوجود پاکستان میں بھی چند برسوں سے ویلنٹائن ڈے کوتہوارکی صورت منائے جانے کا رجحان بڑھ چکاہے۔
نوجوان نسل اس دن کو بھر پور انداز سے منانے کیلئے خصوصی اہتمام کرتے ہیں۔ویلنٹائن ڈے کی آمد سے قبل ہی فلاور شاپ والوں نے سرخ گلاب کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے۔(جاری ہے)
14فروری ویلنٹائن ڈے کو پاکستان سمیت دنیا بھر کے ٹیلی ویژن،اخبارات اور ریڈیو نوجوانوں کے پیغامات شائع اور نشر کریں گے۔ویلنٹائن ڈے اگرچہ مسلم ممالک کا تہوار نہیں ہے لیکن پاکستان میں گزشتہ چند برسوں سے اس دن کو منانے کے رجحان میں اضافہ ہوا ہے ویلنٹائن ڈے کے موقع پر اپنے پیاروں کو کارڈز،سرخ پھول اور تحائف دینے کیلئے نوجوان سرگرم نظر آتے ہیں اس دن کے موقع پرنوجوان ایس ایم ایس کے ذریعے بھی اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہیں ۔
ملک بھر میں جہاں ویلنٹائن ڈے کو محبت کے اظہار کا دن قرار دیا جاتا ہے وہیں اسے مغربی تہوار قرار دے کر تنقید کا نشانہ بھی بنایا جاتا ہے۔مزید اہم خبریں
-
سٹاک مارکیٹ ایک اور تاریخ رقم کرکے نئی بلندیوں کو چھو گئی
-
ٹانک میں سکیورٹی فورسزکے آپریشن میں 4 دہشت گرد ہلاک
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.