پی آئی اے کے ملازمین کی ہڑتال کے باعث بند فلائیٹ سروس چھٹے روز جزوی طورپر بحال ہونا شروع ہو گئی
آپریشن جذوی طور ہر بحال ہوا ہے، بعض ملازمین کام پر دوبارہ آنا چاہتے ہیں ٗدانیال گیلانی ملازمین کے احتجاج کرنے والوں کی تنظیم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے مظاہرے ٗ ائیرپورٹس تک ریلیاں نکالنے کااعلان
اتوار 7 فروری 2016 15:21
اسلام آباد/کراچی/لاہور /راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔07 فروری۔2016ء) پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) کے ملازمین کی ہڑتال کے باعث بند فلائیٹ سروس چھٹے روز جزوی طورپر بحال ہونا شروع ہو گئی۔اسلام آباد کے بینظیر انٹر نیشنل ائیر پورٹ پر 4 پروازوں کو ڈیل کیا گیا البتہ باقی ملک میں کسی بھی ایئر پورٹ پر پی آئی اے کے کسی جہاز نے پرواز نہیں کی۔
بینظیر انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر ابوظہبی کی انٹرنیشنل پرواز اور گلگت کی اندورون ملک کی پروازیں آئیں ٗ انہیں دونوں مقامات کی جانب پی آئی اے کی پروازیں روانہ بھی ہوئیں۔قبل ازیں سعودی عرب کے شہر جدہ میں موجود پاکستانی عمرہ زائرین کو لینے لیے بھی 2 طیارے روانہ ہوئے ٗ طیاروں سے وہاں موجود 700 زائرین کو لانے کا فیصلہ کیا گیا سول ایوی ایشن (سی سی اے) حکام کی جانب سے کہا جا رہا ہے کہ پی آئی اے کی جانب سے اس حوالے سے مطلع نہیں کیا گیا کہ مزید فلائیٹس کی آمد یا روانگی ہوگی یا نہیں پی آئی اے کے ترجمان دانیال گیلانی کا کہنا تھا کہ آپریشن جذوی طور ہر بحال ہوا ہے، بعض ملازمین کام پر دوبارہ آنا چاہتے ہیں ٗدوسری جانب پی آئی اے کے ملازمین کے احتجاج کرنے والوں کی تنظیم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے مظاہرے جاری رہے ٗائیرپورٹس تک ریلیاں نکانے کا بھی اعلان کیا گیا، جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی جانب احتجاج کرنے والے ملازمین کو لاپتہ کرنے کے الزامات بھی لگائے جا رہے ہیں اور عدالت میں درخواست بھی دائر کی گئی ہے ٗ ادھر لاہور میں پی آئی اے ملازمین کی ہڑتال کے باعث فلائٹ آپریشن چھٹے روز بھی معطل رہی ٗشیڈول میں شامل قومی ایئر لائن کی کوئی بھی پروازعلامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ نہ اترسکی اور نہ ہی اڑان بھر سکی۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
شرح سود میں کمی نہ ہونے کا نتیجہ، اسٹاک مارکیٹ بدترین مندی کا شکار ہو گئی
-
جرمنی: بغاوت کے مقدمے میں ملزمان کے خلاف سماعت کا آغاز
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف اور ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم کے درمیان ریاض میں ملاقات
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد ٹریفک پولیس سے ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرلیا
-
صدرمملکت آصف علی زرداری نےترک بری افواج کے کمانڈر ،جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو کو نشان پاکستان (ملٹری) سے نوازا
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی سینیٹر اسحاق ڈار کو نائب وزیر اعظم کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد
-
آئین کے اندر ڈپٹی وزیر اعظم کا کوئی عہدہ نہیں، بیرسٹر گوہرخان
-
ن لیگ چھوٹا سا مالشیوں کا گروہ جس نے 17 سے زیادہ نشستیں نہیں جیتیں
-
گلگت بلتستان میں پن بجلی کی بے پناہ صلاحیت کو ترقی کیلئے استعمال کرنے کی ضرورت ہے، صدر مملکت کی گلگت بلتستان کے گورنر ، وزیر اعلیٰ سے گفتگو
-
سٹیٹ بینک یکم مئی کو بند رہے گا
-
جرمانہ لگا کر درخواستیں خارج ،جسٹس بابر ستار نے بہت اچھا کام کیا ہے، اعتزاز احسن
-
جلسے کرنا ہمارا آئینی قانونی حق ہے، ہم لاہور اور کراچی سمیت ہر جگہ جائیں گے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.