تاجربرادری رضا کارانہ ٹیکس پیکج سے بھر پور فائدہ اٹھائے ،خالد چوہدری
نا ن فائلرز کے لئے دی گئی سہولیات قابلِ ستائش ہیں، امان اللہ چیمہ
اتوار 7 فروری 2016 17:56
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔07 فروری۔2016ء ) پاکستان میں آبادی کے تناسب سے ٹیکس گزاروں کی تعداد انتہائی کم ہے۔ 22کروڑ میں سے صرف چھ لاکھ افراد گوشوارے جمع کراتے ہیں۔ حکومت نے گزشتہ بجٹ میں بنک ٹرانزیکشن پر 0.6فی صدٹیکس عائد کیا تھا جس کی وجہ سے کاروبار میں جمود طاری ہو گیا اور تاجر برادری ہڑتال پر چلی گئی ۔ اب حکومت نے رضا کارانہ ٹیکس سکیم متعارف کرائی ہے تاجر برادری اس سے بھر پور فائدہ اٹھائے ان خیالات کا اظہار ٹریڈرز ایکشن کمیٹی اسلام آباد کے سیکرٹری خالد چوہدری نے ٹریڈرز ویلفیر ایسو سی ایشن ایف ٹین مرکز کے عہدیداروں سے ملاقات میں کیا ۔
انہوں نے مذید کہا کہ نان فائلرز نے بنکوں کے زریعے لین دین بند کر دیا تھا جس سے فائلرز بھی متا ثر ہوئے اب حکومت نے صرف 0.1فی صد ٹیکس کی ادائیگی پر پانچ کروڑ روپے کیپٹل وائٹ کرنے کی پیشکش کی ہے اور تین سال تک کسی قسم کی پوچھ گچھ بھی نہ کی جائے گی اس کے علاوہ کم از کم 30ہزار روپے ٹیکس ادا کرنا ہو گا اور صرف پچیس فیصد ٹیکس بڑھانے پر کوئی بھی کیس ٹوٹل آڈٹ میں نہیں آئے گا ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف عالمی اقتصادی فورم میں شرکت کے لئے کل سعودی عرب روانہ ہوں گے
-
پاکستان: بلوچستان میں مفاہمت کی پالیسی اورعدم تحفظ کے بڑھتے خدشات
-
وزیر اعظم شہبازعالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس میں شرکت کے لیے کل (ہفتہ) کو سعودی عرب روانہ ہو رہے ہیں، دفترخارجہ
-
چیچہ وطنی،نیا بازار میں واقع گارمنٹس شاپ میں آتشزدگی سے ایک کروڑ سے زائد مالیت کا سامان جل گیا
-
پاکستان، کینیڈا دوطرفہ سیاسی مشاورت کا پانچواں اجلاس ، کینیڈین کمپنیوں کو پاکستان میں توانائی، کان کنی اور آئی ٹی کے شعبوں میں سرمایہ کاری کرنے کی دعوت ، ترجمان دفترخراجہ
-
گندم خریداری میں تاخیر ،کسان تنظیموں نے 29 اپریل کو پنجاب اسمبلی کے باہر احتجاج کی کال دیدی
-
ملک بھر سے تجاوزات ختم کرنے کا حکم‘ سپریم کورٹ نے 3 دن کا وقت دیدیا
-
سرکاری ریٹ لسٹ پرعملدرآمد انتظامیہ کا بڑا ٹاسک ہے،عظمیٰ بخاری
-
سولر سسٹم استعمال کرنے والے صارفین کیلئے بری خبر،بجلی کم از کم 3روپے فی یونٹ مہنگی کرنے کی تیاری
-
آئین میں لکھا ہے عدلیہ مکمل آزاد ہونی چاہیئے، کسی سیاہ باب کا دفاع نہیں کرسکتا، جسٹس منصورعلی شاہ
-
وزیراعظم کی عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس میں شرکت
-
بنی گالا میں درج مقدمہ،عدالت نے علی امین گنڈا پورسمیت تمام ملزمان کو باعزت بری کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.