پی آئی اے ملازمین پر لازمی سروس ایکٹ کے نفاذ کیخلاف درخواست کے قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے سے متعلق فیصلہ محفوظ
حکومت نے ایکٹ کا نفاذ کر کے غیر آئینی اقدام کیا ، آئین کے آرٹیکل 4،8اور 9کی خلاف ورزی کی گئی ، کالعدم قرار دیا جائے ‘درخواست گزار
پیر 8 فروری 2016 12:41
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔08 فروری۔2016ء) لاہور ہائیکورٹ نے پی آئی اے ملازمین پر لازمی سروس ایکٹ کے نفاذ کے خلاف درخواست کے قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے سے متعلق فیصلہ محفوظ کرلیا ۔
(جاری ہے)
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد وحید نے کیس کی سماعت شروع کی تو درخواست گزار کے وکیل اشتیاق چوہدری کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ حکومت نے پی آئی اے ملازمین پر لازمی سروس ایکٹ کا نفاذ کرکے غیر آئینی اقدام کیا ہے ۔
لازمی سروس ایکٹ کا نفاذ آئین کے آرٹیکل ،4،8،9کی خلاف ورزی ہے ، ملازمین کو احتجاج سے روکنا آئین کے منافی ہے ، لازمی سروس ایکٹ کا نفاذ اس وقت ہو سکتا ہے جب ریاست کی سالمیت کو خطرہ ہو ۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت ملازمین پر لازمی سروس ایکٹ کا نفاذ کالعدم قرار دے ۔ عدالت نے درخواست کے قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے سے متعلق فیصلہ محفوظ کرلیا ۔مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
پاکستان اورنیوزی لینڈکی ٹی ٹونٹی سیریزمیں شاہین شاہ آفریدی کامیاب ترین بائولر رہے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.