عمران خان کو آئندہ انتخابات میں وزیر اعظم بننے سے دنیا کی کوئی طاقت نہیں روک سکتی ،چوہدری محمدسرور
عمر جمشید پیر 8 فروری 2016 16:17
لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 08 فروری۔2015ء) تحریک انصاف پنجاب کے سابق آرگنائزر چوہدری محمدسرورنے کہاہے کہ حکمرانوں کو چیلنج کر تاہوں وہ جو مر ضی کہیں عمران خان کو آئندہ انتخابات میں وزیر اعظم بننے سے دنیا کی کوئی طاقت نہیں روک سکتی ‘تحر یک انصاف عوام کے ووٹوں سے اقتدار میں آئیگی ‘حکومتی وزراء تحر یک انصاف کی مقبولیت سے خوفزدہ ہیں مگر عوام انکے جھانسے میں نہیں آئیگی ‘تحر یک انصاف کی حکومت خیبر پختونخواہ میں حقیقی تبدیلی لیکر آئی ہے مگر پنجاب میں آج بھی جرائم پیشہ لوگوں کا راج ہے حکومت نام کی کوئی چیز نظر نہیں آتی ۔
وہ اپنے دفتر میں لاہور ‘قصور اور شیخوپورہ کے پارٹی عہدیداروں کے مشاورتی اجلاس سے خطاب اور بعدازں میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے ۔(جاری ہے)
چوہدری محمدسرور نے کہا کہ عمران خان بالکل سچ کہتے ہیں کہ وہ اس ملک کے وزیر اعظم بنیں گے کیونکہ پاکستان کے 20کروڑ عوام تبدیلی کی جنگ میں عمران خان کے ساتھ ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان سے بڑاسچا اور مخلص سیاسی لیڈر کوئی اور نہیں ہے اور تحر یک انصاف اقتدار میں میٹروسمیت دیگر منصوبوں میں لوٹ مار کر نیوالے حکمرانوں سے پائی پائی وصول کر یں گی اور کر پشن کرنیوالوں کو ہمیشہ کیلئے جیلوں میں ڈالا جائیگا۔
انہوں نے کہا کہ تحر یک انصاف کے پارٹی انتخابات بروقت اور مکمل طور پر شفاف ہوں گے تحر یک انصاف کے پارٹی انتخابات کیلئے ممبر شپ کا میابی کے ساتھ جاری ہے اور اپر یل میں تحریک انصاف کے پارٹی انتخابات مکمل ہو جائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے پی کے میں پو لیس سمیت تمام اداروں کو نہ صرف سیاست سے پاک کیا ہے بلکہ وہاں پر حقیقی تبدیلی ہے اور خیبر پختونخواہ میں آنیوالی حکومت بھی تحریک انصاف کی ہوگی اور عوام کر پٹ حکمرانوں اور انکے حواریوں کو مسترد کر دیگی ۔مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.