سابق وفاقی سیکرٹری اطلاعات اعظم خان کے خلاف 54 کروڑ سکینڈل کی تحقیقات کا فیصلہ
قومی خزانہ کو نقصان پہنچایا گیا ، من پسند میڈیا کو بھاری رقوم جاری ہوئی تھیں نیب حکام نے ریکارڈ اکٹھا کرنا شروع کر دیا
پیر 8 فروری 2016 16:21
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔08 فروری۔2016ء) نیب نے نواز شریف حکومت کی طرف سے میڈیا میں 54 کروڑ روپے تقسیم کے معاملے کی تحقیقات شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ یہ تحقیقات پاکستانی شہری کی طرف سے دی گئی ایک درخواست پر شروع کی گئی ہیں ۔نیب حکام نے 54 کروڑ روپے کی منظوری اور تقسیم بارے تمام متعلقہ ریکارڈ اکٹھا کرنا شروع کیا ہے اس سکینڈل کے مرکزی کرداروں میں سابق سیکرٹری اطلاعات و نشریات محمد اعظم خان ، پرنسپل انفارمیشن آفیسر ، سیکرٹری خزانہ و دیگر اعلی حکام ہیں ۔
آن لائن کو ذرائع نے بتایا ہے کہ سابق سیکرٹری اطلاعات و نشریات محمد اعظم خان جو کہ آج کل رجسٹرار گلگت بلتستان اپیلٹ کورٹ کے طور پر خدمات سرانجام دے رہے ہیں نے گزشتہ سال وزیر اعظم کو 54 کروڑ جاری کرنے کی ایک سمری ارسال کی تھی ۔(جاری ہے)
وزیر اعظم نے اس سمری کو منظور کرتے ہوئے سیکرٹری خزانہ کو 54 کروڑ روپے فوری جاری کرنے کی ہدایت کی تھی ۔ گزشتہ سال 54 کروڑ روپے کے اجراء کی خبریں میڈیا کی زینت بنی تھی ۔
اسلام آباد کے شہری نے 54 کروڑ روپے کے اجراء کی دستاویزات چیئرمین نیب کو ارسال کرتے ہوئے مطالبہ کیا تھا کہ قومی خزانہ کو پہنچائے گئے نقصانات بارے تحقیقات کی جائے اور ذمہ داروں کے خلاف ریفرنس بنایا جائے ۔آن لائن کو نیب ذرائع نے بتایا ہے کہ وزارت اطلاعات و نشریات کے اعلی افسران اور وزیر اطلاعات و نشریات کے خلاف 54 کروڑ روپے کے اجراء اور من پسند میڈیا کو دینے کی اعلی پیمانے پر تحقیقات کا فیصلہ کیا گیا ہے اور اس مقصد کے لئے متعلقہ حکام سے ریکارڈ طلب کیا جا رہا ہے اس حوالے سے ترجمان نیب کے رابطہ کیا گیا تو موقف دینے کی بجائے اپنا مواصلاتی رابطہ منقطع کر دیا۔سابق سیکرٹری اطلاعات و نشریات نے آن لائن سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ یہ حقیقت ہے کہ 54 کروڑ روپے کا اجراء کی سمری اعلی حکام کو بھجوائی گئی تھی تاہم یہ سمری قواعد و ضوابط کو مدنظر رکھتے ہوئے تیار کی گئی تھی میڈیا کو رقوم کی فراہمی کی ذمہ داری اے جی پی آر کے زریعے ہونا تھی اور اس بھاری رقم کے اجراء کے حوالے سے وزارت خزانہ کے علاوہ دیگر اعلی حکام کو بھی اعتماد میں لیا گیا تھا سمری کی تیاری تین رکنی کمیٹی نے کی تھی اعظم خان نے کہا کہ نیب نے تحقیقات شروع کی ہیں تو وہ نیب کے سامنے پیش ہو کر حقائق بتا دیں گے اس بھاری رقم کے اجراء اور تقسیم میں کوئی بے بے قاعدگی نہیں کی گئی انہوں نے کہا کہ وہ آج کل رجسٹرار اپیلٹ بنچ گلگت بلتستان کے طور پر سرانجام دے رہے ہیں ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
پاکستان اورنیوزی لینڈکی ٹی ٹونٹی سیریزمیں شاہین شاہ آفریدی کامیاب ترین بائولر رہے
-
اذلان شاہ ٹورنامنٹ کے ٹرائلز ختم ، 18 رکنی پاکستان ہاکی ٹیم کا اعلان
-
میری تنہائی
-
سیاسی معاملات کو درست کرنے تک مسائل حل نہیں ہوسکتے، شاہد خاقان عباسی
-
یورپی یونین کے بیس سے زیادہ رکن ممالک بجٹ خسارے کا شکار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.