میٹرو پولیٹن حکومت کیلئے ٹینکوکریٹ امیدوار کی نامزدگی خلاف قانون قرار
حکومت نے عوامی حقوق پر نہ صرف ڈاکہ مارا بلکہ الیکشن کمیشن کی مبینہ خاموشی بھی سوالیہ نشانہ ہے،آئینی و قانونی ماہرین اس سے قبل بھی عدالت کا دروازہ کھٹکھٹا چکے ہیں پھر بھی رجوع کریں گے ، ایڈووکیٹ اظہر صدیق
پیر 8 فروری 2016 17:36
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔08 فروری۔2016ء) آئینی و قانونی ماہرین نے میٹرو پولیٹن حکومت کیلئے ٹینکوکریٹ امیدوار کی نامزدگی کو خلاف قانون قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نے عوامی حقوق پر نہ صرف ڈاکہ مارا ہے بلکہ الیکشن کمیشن کی مبینہ خاموشی بھی سوالیہ نشانہ بن گئی ہے۔ معروف آئینی و قانونی ماہرین حشمت حبیب اور اظہر صدیق نے آن لائن سے خصوصی گفتگو میں بتایا کہ ضلعی حکومت کا وجود بھی اس وقت ختم ہوجاتا ہے جب ایک من پسند شخص کو مخصوص نشست پر کامیاب کروا کر انہیں میئر بنا دیا جاتا ہے۔
ایڈووکیٹ اظہر صدیق نے کہا ہے کہ وہ اس سے قبل بھی عدالت کا دروازہ کھٹکھٹا چکے ہیں پھر بھی عدالت سے رجوع کریں گے یہ آئین کے آرٹیکل 140-A اور 32 کی کھلی خلاف ورزی ہے۔(جاری ہے)
انہوں نے مزید کہا کہ اگر حکومت نے غیر عوامی لوگوں کو لانا تھا تو پھر بلدیاتی الیکشن کروائے کیوں گئے۔ قوم کا خطیر پیسہ خرچ کرکے ایک مخصوص شخص کو بھاگ ڈور دے کر عوامی حقوق پر ڈھاکہ مارا گیا ہے۔
ایڈووکیٹ حشمت حبیب نے کہا ہے کہ ٹینکوکریٹ کی نشست پر کامیاب فرد کسی صورت میئر منتخب نہیں ہوسکتا ہے۔ اگر اب کیا گیا تو یہ حکومت کی بدنیتی ہوگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ 650 ممبران کی اسمبلی میں ایک ایسے شخص کو منتخب کرلینا جو الیکشن میں حصہ بھی نہ لیا ہو وہ خلاف آئین ہے۔ سابق سیکرٹری الیکشن کمیشن کنور دلشاد نے آن لائن کو بتایا کہ جس کی لاٹھی اس کی بھینس ‘ اگر غیر منتخب شدہ شخص اسلام آباد کا میئر بنتا ہے تو قابل افسوس ہے جبکہ الیکشن کمیشن ذرائع نے بتایا کہ آئین میں واصح ہے کہ غیر منتخب شدہ شخص میئر نہیں بن سکتا۔ مگر ٹینکوکریٹ کے سوال پرمبینہ خاموشی اختیار کرلی ہے ۔ ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر علیم شہاب سے فون پر رابطہ کیا گیا تو انہوں نے مصروف ہونے پر سوال کا جواب نہ دیا ہے آن لائن ذرائع کے مطابق اسلام آباد کیلئے نامزد لیگی میئر شیخ انصر کی اہلیت کو چند روز میں عدالت میں بھی چیلنج کرنے کابھی فیصلہ کرلیا گیا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.