پیر اعجاز ہاشمی نے جمعیت علما پاکستان کی مجلس عاملہ کا اجلاس 14 فروری کو ملتان میں طلب کرلیا
پیر 8 فروری 2016 20:55
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔08 فروری۔2016ء ) جمعیت علما پاکستان کے صدر پیر اعجاز احمد ہاشمی نے مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس 14۔ فروری کو ملتان میں طلب کرلیا ہے۔ جس میں پنجاب، سندھ، بلوچستان، خیبر پختونخواہ، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر سے اراکین عاملہ سمیت صوبائی صدور، سیکرٹریز اور مرکزی کابینہ کے اراکین شریک ہوں گے۔
(جاری ہے)
مرکزی سینیر نائب صدر محمداحمد میاں کی میزبانی میں ہونے والے اجلاس میں ملکی سیاسی صورت حال، تنظیمی معاملات، بلدیاتی اداروں میں مخصوص نشستوں پرانتخابات، مذہبی جماعتوں کے سیاسی اتحاد، مساجد اور مدارس پر پولیس چھاپے،سیکولر طبقے کا پراپیگنڈ ہ ، اتحا د اہل سنت اور دیگر معاملات کو زیر بحث لایا جائے گا۔
دریں اثنا ،پیر اعجاز احمد ہاشمی نے لاہور کے مقامی چینل سٹی 42 پر ہونے والی فائرنگ کے واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ میڈیا ہاوسز پر ہونے والے جمہوریت پسندوں کے لئے تشویشناک ہیں۔ انہوں نے محسن نقوی اور چینل کی انتظامیہ اور سٹاف سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے انہیں تعاون کی یقین دہانی کروائی ہے۔مزید قومی خبریں
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
-
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں ملازمتوں کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے، ترجمان
-
نادرا کا سائبر سیکیورٹی سسٹم مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ
-
طاقت کی دھمکیوں سے نہ کسی کو فائدہ ہوا اور نہ ہوگا،اعظم نذیر تارڑ
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
-
ووٹ کو عزت ملی ہوتی تو 8 فروری کو نتائج مختلف ہوتے، جاوید لطیف
-
پی ٹی آئی فوج کے بعد حکومت سے بھی مذاکرات کریگی، فیصل واوڈا
-
پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے، وزیر خزانہ
-
p تحریک انصاف کا 3مئی کو فیصل آباد میں جلسہ عام کا اعلان
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.