وفاقی حکومت پٹرول ، ڈیزل کی قیمتوں میں فوری طور پر مزید کمی کا اعلان کرے ،پشتونخواملی عوامی پارٹی
پیر 8 فروری 2016 21:32
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔08 فروری۔2016ء) پشتونخواملی عوامی پارٹی نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں موجودہ کمی کو ناکافی قرار دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ بین الاقوامی سطح پر جس طرح پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل کمی ہوچکی ہے اس تناظر میں ملک کے اندر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہونیوالی کمی عوام کو ریلیف نہ دینے کے برابر ہے ۔
لہٰذا ضروری ہے کہ وفاقی حکومت حقائق کا ادراک کرتے ہوئے عوام کو حقیقی بنیادوں پر ریلیف دینے کیلئے پٹرول ، ڈیزل کی قیمتوں میں فوری طور پر مزید کمی کا اعلان کرے ۔ مرکزی سیکرٹریٹ کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات میں پہلے سے ہونیوالی کمی کا فائدہ اور اس کے مثبت اثرات عوام تک نہیں پہنچے کیونکہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سے مجموعی طور پر مہنگائی میں بھی کمی ہوتی لیکن ریلوے ، ہوائی جہازوں ، پبلک ٹرانسپورٹ سمیت زندگی کے کسی بھی شعبے میں کرایوں سمیت قیمتوں میں کمی نہیں ہوئی ہے جبکہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی اور اس کے متعلقہ تمام اداروں کی ذمہ داری بنتی ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد ہر شعبہ زندگی کے کرایوں اور قیمتوں کا از سر نوجائزہ لیا جاتا اور اس میں کمی کرکے عوام کو حقیقی معنوں مین ریلیف دیا جاتا ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.