سزائے موت کے قیدیوں کی سزا عمر قید میں تبدیل کرنے کیلئے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں درخواست دائر

پیر 8 فروری 2016 22:59

لاہور۔8 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔08 فروری۔2016ء) سپریم کورٹ میں سزائے موت کے قیدیوں کی سزا عمر قید میں تبدیلی کے لئے درخواست دائر کر دی گئی ۔

(جاری ہے)

درخواست گزاروطن پارٹی کے بیرسٹر ظفر اللہ خان نے سپریم کورٹ لاہوررجسٹری میں دائر کی جانیوالی درخواست میں موقف اختیار کیا کہ قانون کے مطابق سزائے موت کے مجرم کو دو برس کے اندر اندر تختہ دار پر لٹکایا جانا چاہئے۔ درخواست میں دعویٰ کیا گیا کہ سزائے موت کے مجرم کئی کئی برس سے قید کاٹ رہے ہیں جو عمر قید کی سزا بھگتنے کے مترادف ہے جبکہ قانون کے مطابق کسی مجرم کو دوہری سزا نہیں دی جا سکتی اس لئے طویل قید کاٹنے والے قیدیوں کی سزائے موت پر عملدرآمد روکتے ہوئے انکی سزائیں عمر قید میں تبدیل کی جائیں۔

متعلقہ عنوان :