پاکستانیوں کی بھاری اکثریت نے دہشت گردوں کو پھانسی دینے کی حمایت کر دی
92 فیصد افراد قانون کے حامی ، 64 فیصد بہت زیادہ حامی اور 28فیصد نے کسی حد تک اس قانون کی حمایت کی
منگل 9 فروری 2016 13:10
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔09 فروری۔2016ء) پاکستانیوں کی بھاری اکثریت نے دہشت گردوں کو پھانسی دینے کی حمایت کر دی ، 92 فیصد افراد قانون کے حامی ، 64فیصد بہت زیادہ حامی اور 28فیصد نے کسی حد تک اس قانون کی حمایت کی ۔ گیلانی ریسرچ فاؤنڈیشن کے ایک حالیہ سروے کے مطابق پاکستانیوں کی بھاری اکثریت 92 فیصد کا کہنا ہے کہ وہ دہشتگردوں کو پھانسی کی سزا دینے کے قانون کی حمایت کرتے ہیں ، 64 فیصد افراد اس قانون کی بہت زیادہ حمایت اور 28 فیصد افراد کسی حد تک حمایت کرتے ہیں ۔
سروے میں ملک بھر سے شماریاتی طور پر منتخب خواتین و حضرات سے سوال کیا گیا کہ بعض افراد دہشت گردوں کو پھانسی کی سزا دینے کے قانون کی حمایت کرتے ہیں جبکہ بعض مخالفت کرتے ہیں ۔ برائے مہربانی بتائیں کہ آپ اس قانون کی کس حد تک حمایت یا مخالفت کرتے ہیں ۔(جاری ہے)
اس سوال کے جواب میں 64 فیصد جواب دہندگان کا کہنا تھا کہ وہ دہشتگردوں کو پھانسی کی سزا دینے کے قانون کی حمایت کرتے ہیں جبکہ 17 فیصد افراد کا کہنا تھا کہ وہ دہشتگردوں کو پھانسی کی سزا دینے کے قانون کی کس حد تک حمایت کرتے ہیں س اور 6 فیصد افراد کا کہنا تھا کہ وہ اس قانون کی کسی حد تک مخالفت کرتے ہیں ، 2فیصد افراد کا کہنا ہے کہ وہ دہشتگردوں کو پھانسی کی سزا دینے کے قانون کی بہت زیادہ مخالفت کرتے ہیں ۔
گیلانی ریسرچ فاؤنڈیشن کا حالیہ سروے گیلپ انٹرنیشنل سے منسلک گیلپ پاکستان کی مدد سے کیا گیا ، یہ سروے پاکستان کے چاروں صوبوں کی دیہی اور شہری آبادی کے 1826مرد و خواتین سے 21دسمبر 2015تا 28دسمبر 2015منعقد ہوا ، غلطی کے امکان کا تخمینہ شماریاتی طور پر تقریباً 3-2 % لگایا گیا ہے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
-
ملک کے سرکاری زرمبادلہ ذخائر 8 ارب ڈالرز ہو گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.