خیبر پختونخوا میں وائس چانسلروں کی تقرری میں قانونی شرائط آڑے آ گئیں 9 سرکاری جامعات وائس چانسلروں سے محروم
عمر جمشید منگل 9 فروری 2016 13:36
پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 09 فروری۔2015ء) خیبر پختونخوا میں وائس چانسلروں کی تقرری میں قانونی شرائط آڑے آ گئیں جس کی وجہ سے 9 سرکاری جامعات وائس چانسلروں سے محروم ہیں۔ صوبائی حکومت نے اس کا توڑ پہلے سے ترمیم شدہ قانون میں ایک اور ترمیم میں ڈھونڈ نکالا ہے۔ پشاور سمیت صوبہ کی تمام سرکاری جامعات میں پہلے وائس چانسلروں کی تقرری خیبر پختونخوا یونیورسٹیز ایکٹ 2012 کے تحت کی جاتی تھیں۔
اس قانون میں تحریک انصاف کی حکومت نے مئی 2015 میں ترمیم کر دی۔تاہم موجودہ ترمیمی ایکٹ میں وائس چانسلروں کی تقرری کے لیے جن شرائط کو شامل کیا گیا انہیں پورا کرنا صوبائی حکومت کے لیے درد سر بن گیا ہے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق ان میں بڑی شرط جو وائس چانسلر کی تقرری میں رکاوٹ ثابت ہوئی وہ 40 انٹرنیشنل ریسرچ پبلی کشنز ہیں۔(جاری ہے)
گزشتہ سال اکتوبر میں سرچ کمیٹی کے سامنے کئی امیدواروں نے قسمت ا?زمائی لیکن ایک بھی امیدوار اس شرط پر پورا نہ اتر سکا۔
وزیر اعلیِ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے اعلیِ تعلیم مشتاق غنی کا کہنا ہے کہ وائس چانسلروں کی تقرری کا مجوزہ آرڈیننس مستعفی گورنر سردار مہتاب کو بھیج دیا ہے۔ جس میں انٹرنیشنل ریسرچ پبلیکشنز کی تعداد چالیس سے کم کر کے پندرہ کر دی گئی ہے۔ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ اسمبلی کا اجلاس نہ ہونے اور وائس چانسلروں کی خالی آسامیاں جلد پورا کرنے کی وجہ سے قانون میں ترمیم آرڈیننس کے ذریعے لائی جا رہی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
اذلان شاہ ٹورنامنٹ کے ٹرائلز ختم ، 18 رکنی پاکستان ہاکی ٹیم کا اعلان
-
میری تنہائی
-
یورپی یونین کے بیس سے زیادہ رکن ممالک بجٹ خسارے کا شکار
-
اسحاق ڈار کو نائب وزیراعظم مقرر کر دیا گیا، نوٹیفکیشن جاری
-
ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 دہشت گرد مارے گئے
-
پوپ فرانسس وینس بینالے میں شرکت کرنے والے پہلے پوپ بن گئے
-
ملک میں گندم کی درآمد سے متعلق اہم انکشافات سامنے آگئے
-
پی ٹی آئی کا ریلیز عمران خان ٹرین مارچ کراچی سے سکھر روانہ
-
اسٹیبلیشمنٹ کے جھوٹ، فریب، بلیک میلنگ اور تشدد کی لمبی داستانیں ہیں، حماد اظہر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.