کراچی، احتساب عدالت نے ڈاکٹرعاصم حسین کو 12 روز کے جوڈیشل ریمانڈ پرجیل بھیج دیا
منگل 9 فروری 2016 14:34
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔09 فروری۔2016ء) احتساب عدالت نے ڈاکٹرعاصم حسین کو 12 روز کے جوڈیشل ریمانڈ پرجیل بھیج دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ریمانڈ ختم ہونے پر نیب نے ڈاکٹر عاصم حسین کو احتساب عدالت میں پیش کیا۔ دوران سماعت نیب نے عدالت کے روبرو ریمانڈ رپورٹ پیش کی۔ نیب کی ریمانڈ رپورٹ میں ڈاکٹر عاصم سمیت 5افراد کونامزدکیاگیاہے۔
نیب کی طرف سے نامزد کئے گئے 5 افراد میں عبدالحمیدگروپ فنانس ایڈوائزر ضیاالدین گروپ یونیورسٹیزاینڈہاسپٹلزاور سابق ڈائرکٹر لینڈکے ڈی اے سید اطہرحسین شامل ہیں۔(جاری ہے)
نیب کی طرف سے ڈاکٹر عاصم حسین اور نامزد افراد پر منی لانڈرنگ، کھاد کے کار خانوں اور گیس کے کنکشن میں کمیشن لینے کاالزام لگایا گیا ، دیگرالزامات میں لوگوں کیساتھ ویلفیئرکے نام پرجعلسازی، فراڈ، زمینوں کی غیرقانونی الاٹمنٹ اور سرکاری زمین پرقبضہ شامل ہیں۔
رپورٹ میں نیب کی جانب سے 462.5 ارب روپے کی رقم کی جعلسازی سے متعلق بتایاگیاہے۔ نیب نے ڈاکٹر عاصم حسین کے 14 روزہ جسمانی ریمانڈ کی درخواست کی تھی جو عدالت نے مسترد کرتے ہوئے انہیں 12 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ عدالت نے اپنے حکم میں کہا کہ تفتیشی افسر 22 فروری تک ریفرنس عدالت میں پیش کرے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.