رواں سیزن 2015-16کیلئے کینو کا برآمدی ہدف4 لاکھ ٹن مقرر
بدھ 10 فروری 2016 13:51
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔10 فروری۔2016ء) رواں سیزن 2015-16ء کیلئے کینو کا برآمدی ہدف4 لاکھ ٹن مقررکیا گیا ہے جو گذشتہ سال کے ہدف سے ایک لاکھ ٹن زائد ہے تاہم رواں سال کوالٹی کے بعد مسائل کی وجہ سے برآمدی ہدف کے حصول میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
(جاری ہے)
وفاق ایوانہائے صنعت وتجارت( ایف پی سی سی آئی) کی قائمہ کمیٹی کے سابق چیئرمین احمد جواد نے بتایا کہ روس نے مشرق وسطیٰ کے حالیہ تنازعات کے باعث ترکی سے کینو کی درآمدات پر پابندی عائد کردی ہے تاہم کوالٹی کے بعض مسائل کی وجہ سے پاکستان روس کو کینو برآمد کرنے کے سنہری موقع سے استفادہ نہیں کرسکے گا۔
انہوں نے بتایا کہ جی ایس پی کی سہولت سے کینو پر ٹیکس کی شرح صفر ہے لیکن کینو کی کوالٹی کے باعث پاکستانی برآمد کنندگان اس سہولت سے خاطر خواہ استفادہ نہیں کرسکے گا اور رواں سال کینو کی برآمدات میں کمی متوقع ہے۔ انہوں نے کہا کہ کینو کے کاشتکاروں کو چاہئے کہ وہ وقت کی ضروریات کے پیش نظر پھل کے معیارکو بہتر بنانے کیلئے اقدامات کریں تاکہ برآمدات کو بڑھایا جاسکے۔مزید تجارتی خبریں
-
برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو کمی
-
ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 11روپے 88پیسے کی کمی
-
انٹربینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر سستا
-
سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان
-
ایس ای سی پی اوربلوچستان کے سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط
-
ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 11 روپے 88 پیسے کی کمی
-
اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 828ملین ایس ڈی آر( 1.1ارب ڈالر)موصول
-
کراچی میں اسٹریٹ کرائمز کے خاتمے کے لیئے ہنگامی بنیادوں پر کام کر نا ہوگا، ایازمیمن
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 298 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 71 ہزار993پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا
-
برائلر گوشت کی قیمت میں17روپے کلو کمی
-
پاکستان میں موبائل فون کی درآمد میں بڑا اضافہ ہوگیا
-
سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.