پشاور، لیڈی ریڈنگ میں زیر علاج مریضوں کے لواحقین نے ڈکٹروں کی ہڑتال کیخلاف احتجاج کر کے روڈ بلاک کر دی
ڈاکٹرز نے ایک روز کیلئے او پی ڈی میں فری علاج کی سہولت فراہم کر دی
بدھ 10 فروری 2016 15:08
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔10 فروری۔2016ء) پشاور کے لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں زیر علاج مریضوں کے لواحقین نے ڈکٹروں کی ہڑتال کیخلاف ہسپتال کے سامنے احتجاج کر کے روڈ بلاک کر دی،جس پر ڈاکٹرز نے ایک روز کیلئے او پی ڈی میں فری علاج کی سہولت فراہم کر دی۔تفصیلات کے مطابق بدھ کو خیبرپختونخوا کے سرکاری ہسپتالوں میں حکومت کی جانب سے لازمی سروس ایکٹ کے نفاذ کے بعد ڈاکٹر وں کی دوسرے روز بھی ہڑتال جاری رہی،جس کی وجہ سے ہسپتالوں میں زیر علاج مریضوں کے لواحقین نے سخت پریشانی کے عالم میں ڈاکٹروں کے اس رویے کے خلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے لیڈی ریڈنگ ہسپتال کو ٹریفک کیلئے بلاک کر دیا، جس کی وجہ سے گاڑیاں کی لمبی لمبی قطاریں لگ گئیں۔
مظاہرین نے نعرے بازی کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ ہڑتالی ڈاکٹر ڈیوٹیوں پر واپس آکر اپنی خدمات سر انجام دیں۔(جاری ہے)
لواحقین نے کہاکہ ان کے مریض انتہائی نازک حالت میں ہیں اور اگر علاج میں مزید تاخیر کی گئی تو انکی زندگیوں کو شدید خطرات لاحق ہو سکتے ہیں۔ لواحقین نے کہا کہ صوبے میں لازمی سروس ایکٹ کا نفاذ حکومت کی جانب سے کیا گیا ہے اور اس میں ہمارے مریضوں کا کیا قصور ہے تاہم انہوں نے صوبائی حکومت سے بھی اپیل کی کہ ہسپتالوں کی موجودہ صورت حال پر غور کرے اوراسپتالوں میں ڈاکٹروں کی حاضری یقینی بنائے یا مریضوں کاسرکاری خرچے پر پرائیویٹ اسپتالوں سے علاج کروایا جائے، تاہم پولیس کے سمجھانے پر مظاہرین نے اپنا احتجاج ختم کر دیا اور بعد ازاں ڈاکٹروں نے بھی ایک روز کیلئے او پی ڈی میں مفت علاج کرنے کا اعلان کردیا۔
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.