ملائشیا اور پاکستان کو ایک دوسرے کی بڑی مارکیٹوں سے بھرپور فائدہ اٹھانے کیلئے مل کر اقدامات اٹھانے چاہئیں‘ ڈاکٹر حسر الثانی مجتبار
پاکستانی تاجرملائشیا کی مارکیٹ پر خاص توجہ دیں جس سے انہیں دنیا کی دوسری مارکیٹوں میں بھی جگہ بنانے میں مدد ملے گی‘ملائشیاء کے ہائی کمشنر
بدھ 10 فروری 2016 17:39
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 فروری۔2016ء ) پاکستان میں ملائشیاء کے ہائی کمشنر ڈاکٹر حسر الثانی مجتبار نے کہا ہے کہ ملائشیا اور پاکستان کو ایک دوسرے کی بڑی مارکیٹوں سے بھرپور فائدہ اٹھانے اور باہمی تجارت کو فروغ دینے کے لیے مل کر اقدامات اٹھانے چاہئیں۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار لاہور چیمبر کے سینئر نائب صدر الماس اور نائب صدر ناصر سعید سے لاہور چیمبر میں ملاقات کے موقع پر کیا۔
ہائی کمشنر نے پاکستانی تاجروں پر زور دیا کہ وہ ملائشیا کی مارکیٹ پر خاص توجہ دیں جس سے انہیں دنیا کی دوسری مارکیٹوں میں بھی جگہ بنانے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی مارکیٹ میں بہت پوٹینشل اور یہاں کاروبار کرنا بہت منافع بخش ہے۔ لاہور چیمبر کے سینئر نائب صدر الماس حیدر نے امید ظاہر کی کہ آنے والے وقت میں دونوں برادر ممالک کے درمیان تجارتی و معاشی تعاون کو فروغ حاصل ہوگا۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.