پی آئی اے کے ہڑتالی ملازمین کا ہڑتال ختم کر کے کام پر واپسی آنا ملک وقوم کیلئے خوش آئند ہے،پاکستان پیپلزپارٹی
بدھ 10 فروری 2016 20:15
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 فروری۔2016ء) حکومت کا مذاکرات کیلئے آمادہ ہونا اور پی آئی اے کے ہڑتالی ملازمین کو ہڑتال ختم کر کے کام پر واپسی آنا ملک وقوم کیلئے خوش آئند ہے۔ لیکن وفاقی ادارے کی نجکاری کے خلاف ملازمین کی ہڑتال ختم کروانے کیلئے مذاکرات کمیٹی کی سربراہی پنجاب کے وزیراعلیٰ میاں شہباز شریف کو سونپنا کسی ایک اور درپرد ہ سازش کی چغلی کھا رہا ہے کیونکہ شہباز شریف صرف ایک صوبے کے وزیراعلیٰ ہیں۔
انہیں اس بات کا استحقاق کیسے حاصل ہوسکتا ہے کہ وہ ایک وفاقی ادارے کے معاملات میں مداخلت کریں، اگر کسی صوبے کے وزیراعلیٰ کو یہ استحقاق حاصل ہے تو پھر خیبر پختونخواہ، بلوچستان یا سندھ کے وزیراعلیٰ کو یہ منصب کیوں نہیں سونپا گیا۔(جاری ہے)
ان خیالات کااظہار اراکین قومی اسمبلی سردار کمال خان چانگ،فقیر شیر محمد بلالانی اوراصغر علی شاہ نے پی پی پی میڈیا سیل سندھ سے جاری ایک بیان میں کیا۔
انہوں نے کہا کہ پی آئی اے کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی کا پی آئی اے کو بحال کرنے کیلئے ایک سال کا وقت مانگنا بھی حیرت انگیز انکشاف ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت تمام صورتحال کو واضح کرے اور عوام کی منتخب کردہ قومی اسمبلی اور سینیٹ میں پی آئی اے کے معاملات کو لائے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی یہ سمجھتی ہے کہ پی آئی اے ایک قومی ادارہ ہے جسے کسی بھی شے سے مشروط نہیں کیا جاسکتا ۔ اس قومی ادارے کو بحال کرنے اور چلانے کی ذمہ داری حکومت وقت کی ہے جیسے ہر حال میں نبھایا جائے اور پی آئی اے کی نجکاری کا عمل ہمیشہ کے لئے ختم کرنے کا اعلان کیا جائے۔مزید اہم خبریں
-
پناہ گزینوں پر مشتمل ٹیم پیرس اولمپکس میں امید کا پیغام لے کر پہنچے گی
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.