صوبے میں 20لاکھ نوجوانو ں کومارکیٹ کی ضروریات کے مطابق مختلف فنون کی تربیت دی جائیگی‘ عرفان دولتانہ
جمعرات 11 فروری 2016 13:12
لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 فروری۔2016ء) مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی میاں عرفان دولتانہ نے کہا ہے کہ سال 2018تک پنجاب میں شرح ترقی میں 8فیصد تک اضافے کا ہدف حاصل کیا جائے گا اور صوبے کی معیشت کا حجم بڑھایا جائے گا۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ 40لاکھ معیاری روز گار کے نئے مواقع پیدا کئے جائیں گے۔ صوبے میں 20لاکھ نوجوانو ں کومارکیٹ کی ضروریات کے مطابق مختلف فنون کی تربیت دی جائے گی۔
پنجاب کی برآمدات میں ہر سال 15فیصد اضافہ کیا جائے گا جبکہ 2018 تک پنجاب میں نجی شعبہ کی سرمایہ کاری کا ہدف 17.5ارب ڈالر مقرر کیا گیاہے۔طے کردہ ترقیاتی حکمت عملی پر پوری طرح عملدرآمد کیا جائے گا اور مقررکردہ ترقیاتی اہداف کے حصول کے لئے دن رات ایک کر دیں گے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے بروقت گروتھ سٹریٹجی مرتب کی ہے او ردوسرے صوبے بھی اس جانب قدم اٹھائیں گے تو وفاقی حکومت پوری سپورٹ کرے گی کیونکہ ہم وفاق کی مضبوطی اور قومی یکجہتی پر یقین رکھتے ہیں ۔
پنجاب گروتھ سٹریٹجی 2018 وژن 2025سے مطابقت رکھتی ہے ۔انہوں نے کہاکہ ملک کی تاریخ کے سب سے بڑے تعلیمی فنڈ کے ذریعے ایک لاکھ ایسے ذہین بچے اپنی تعلیمی پیاس بجھا رہے ہیں جن کے والدین اپنے بچوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنے کیلئے وسائل نہیں رکھتے۔مزید قومی خبریں
-
پاکستان سمیت دنیا بھر میں بلند فشار خون کی مرض سے آگاہی کا عالمی دن 17مئی کومنایا جائے گا
-
وفاقی وزیر داخلہ کا سکھرشہر میں 12 سال بعد بھی پاسپورٹ آفس کی عمارت مکمل نہ ہونے پر برہمی کا اظہار
-
وفاقی وزیر قانون و انصاف سے امپلی مینٹیشن مینارٹی رائٹس فورم اور کرسچن لائرز ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات،اقلیتوں کے حقوق کے نفاذ بارے تبادلہ خیال کیا
-
پاکستان میں بیرونی سرمایہ کاری کے وافر مواقع موجود ہیں ، سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی قطر کے سفیر سے ملاقات میں گفتگو
-
لاہور ہائیکورٹ نے پی پی 161 میں دوبارہ گنتی کرانے کا نوٹس کالعدم قرار دے دیا
-
وزیراعلیٰ مریم نواز کیخلاف پولیس وردی پہننے پر اندراج مقدمہ کی درخواست پر سماعت 2مئی تک ملتوی
-
پرویزالٰہی کی گرفتاری ، پولیس افسران کیخلاف توہین عدالت کیس میں فیصلہ محفوظ
-
ایل این جی ریفرنس کی واپسی شاہد خاقان کی بے گناہی کا ثبوت ہے‘ سعد رفیق
-
پنجاب ،مختلف شہروں میں ماحولیاتی آلودگی پھیلانے والی فیکٹریوں کیخلاف کارروائیاں
-
پی ٹی آئی، مولانا فضل الرحمن اکٹھے ہوگئے تو حکومت 4 ماہ سے زیادہ نہیں چلے گی، فواد چوہدری
-
عازمین حج اپنے موبائل پر پاک حج موبائل ایپ ڈائون لوڈ کرکے اس کی رہنمائی کے مطابق متعلقہ حاجی کیمپ سے رجوع کریں، وزارت مذہبی امور
-
فیصل آباد، حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث 3 ملزمان گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.