مجھے لوگوں کی فکر نہیں ہے، زندگی کے دس سال کے علاوہ تمام زندگی تنہا گزاری ، پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان
سمیرا فقیرحسین جمعرات 11 فروری 2016 13:29
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔11 فروری 2016ء) : نجی ٹی وی چینل کو انٹر ویو دیتے ہوئے پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان نے کہا کہ مجھے لوگوں کی فکر نہیں کیونکہ میں نہ تو کبھی لوگوں کے کہنے پر شادی کرتا ہوں اور نہ ہی میں کبھی ان کے کہنے پر طلاق دیتا ہوں، یہ نجی زندگی کے معاملات ہیں۔
(جاری ہے)
عمران خان نے کہا کہ قر آن پاک میں ہے کہ انسان کی زندگی میں ساری اچھی چیزیں اللہ کی طرف سے جبکہ بری چیزیں انسان کے اپنے اعمال کی وجہ سے ہوتی ہیں اور انسان جب اپنے اعمال کو ٹھیک کر لے تو حالات بھی بہتر ہو جاتے ہیں۔
ریحام خان کو طلاق دینے کے بعد تنہائی محسوس کرنے کے سوال پر کپتان نے جواب دیا کہ میں نے 63سال کی زندگی میں صرف دس سال شادی کے گزارے ہیں اورباقی ساری زندگی تو میں اکیلا ہی رہا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ سیاست میں عمومی طور پر شادی کو نبھانا کبھی بہت مشکل ہوجاتا ہے۔ قائد اعظم ،نیلسن منڈیلا اور مہاتما گاندھی جیسے بڑے لیڈرز نے بھی اپنی نجی زندگی میں بہت سی مشکلات کا سامنا کیا لہٰذا یہ سب ایک لیڈر کی زندگی کا حصہ ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.