سی ڈی ڈبلیو پی نیارب کے چھ ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دے دی
9.780ارب روپے کی لاگت سے سینٹرل ایشیئن ریجنل اکنامک کوآپریشن یونیورسٹی قائم کی جائے گی تعمیر وترقی کے لئے مختص بجٹ کو قوم کی ضرورت کے مطابق استعمال کیا جانا چاہیئے، وفاقی وزیر منصوبہ بندی وترقی احسن اقبال
جمعرات 11 فروری 2016 20:38
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 فروری۔2016ء) سنٹرل ڈیویلپمنٹ ورکنگ پارٹی (سی ڈی ڈبلیو پی) نے 27ارب کے چھ ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دے دی ، 9.780ارب روپے کی لاگت سے سینٹرل ایشیئن ریجنل اکنامک کوآپریشن یونیورسٹی کے قیام کی بھی اجازت دے دی گئی ۔ وفاقی وزیر منصوبہ بندی وترقی احسن اقبال کی زیر صدارت جمعرات کو ہونے والے اجلاس میں دو منصوبوں کے ابتدائی خاکے کی بھی منظوری دے دی گئی جبکہ ایک منصوبہ ایکنک کو بجھوانے کی تجویز دی گئی ۔
وفاقی وزیر نے قومی خزانے کا استعمال شفاف طریقے سے کرنے کے لئے مختلف منصوبوں پر ہونے والی لاگت پر دوبارہ نظر ثانی کی بھی ہدایت جاری کی ۔انہوں نے کہا کہ قومی خزانے میں مختص بجٹ کو غیر ترقیاتی منصوبوں پر خرچ کرنے کی بجائے ملک وقوم کی تعمیر وترقی کی ضرورت کے مطابق خرچ کرنا چاہیئے ۔(جاری ہے)
سی ڈی ڈبلیو پی نے تعلیم کے شعبہ میں دوارب روپے کے غیر ملکی زرمبادلہ کے ساتھ 9.780روپے کی لاگت سے سینٹرل ایشیئن ریجنل اکنامک کوآپریشن یونیورسٹی کے قیام کی منظوری دی وفاقی وزیر نے کہا کہ اس یونیورسٹی کو اکیسویں صدی کے جدید معیار کے مطابق قائم کرنا چاہیئے تا کہ یہ دیگر عالمی جامعات کے ساتھ مقابلہ کر سکے ۔
انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی کو دو مرحلوں میں تعمیر کیا جائے تاکہ پہلے مرحلے کی تکمیل ستمبر 2017میں مکمل کرتے ہوئے تعلیمی سرگرمیوں کا باقاعدہ آغاز کیا جاسکے ۔اجلاس نے یونیورسٹی کی تعمیر کے لئے تمام امور کو تیز اور موثر طریقے سے حل کرنے کے مقصد کو مدنظر رکھتے ہوئے وفاقی وزیر احسن اقبال کی سربراہی میں ایک کمیٹی تشکیل دے دی ۔سی ڈی ڈبلیو پی نے 265.50 روپے کی لاگت سے انڈسٹری سپورٹ پروگرام کے ذریعے انفارمیشن ٹیکنالوجی کی برآمد ات کو فروغ دینے کی منظوری دی ۔وفاقی وزیر نے کہا کہ یہ منصوبہ ویژن2025سے ہم آہنگ ہونا چاہیئے جسکی تکمیل میں معیار اورتخلیق کو یقینی بنایا جائے ۔اجلاس میں 15.875روپے کی لاگت سے کوئلہ فراہم کرنے والے نظام کو پی آئی بی ٹی سے پورٹ قاسم پر ریلوے تک پہنچانے کی منظوری دی ۔سی ڈی ڈبلیو پی نے 1450ملین روپے کی لاگت سے آزاد جموں کشمیر میں جی ایس ایم نیٹ ورک کے متبادل کی بھی منظوری دی ۔ اجلاس میں91ملین روپے کی لاگت سے جوہری پلانٹس کی حفاظت کو یقینی بنانے اور پی این آراے کی صلاحیت کو مستحکم کرنے کی منظوری بھی دی گئی ۔پاکستا ن اور کوریا کے مشترکہ تعاون سے فیصل آبادزرعی یونیورسٹی میں ہائی ٹیک زرعی انوویشن سینٹر اور پوٹھوہار ریجن میں سماجی ومعاشی ترقی کی منظوری بھی دی گئی ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.