پاکستان میں امریکہ کی تکنیکی معاونت سے توانائی کے شعبہ کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے پروگرام کا آغاز
جمعرات 11 فروری 2016 22:14
اسلام آباد ۔ 11 فروری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔11 فروری۔2016ء) پاکستان میں شفاف توانائی کے شعبہ میں 3 ملین ڈالر کی امریکہ کی تکنیکی معاونت سے ترقیاتی منصوبوں کیلئے پروگرام شروع کر دیا گیا ہے۔ اس حوالے سے امریکا کے توانائی کے محکمہ نے وزازرت منصوبہ بندی ترقی اور اصلاحات، وزارت پانی و بجلی اور وزارت پٹرولیم و قدرتی وسائل کیلئے پروگرام کا آغاز کیا ہے۔
تین سال پروگرام کے تحت امریکی ماہرین پاکستانی ماہرین کے ساتھ ملکر تو انائی کے شعبہ میں مربوط منصوبہ بندی اور شفاف توانائی کے شعبہ میں نجی سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے حکمت عملی مرتب کرینگے۔ امریکی محکمہ توانائی کے اسسٹنٹ سیکرٹری جوناتھن ایلکنڈ نے کہا ہے کہ امریکا پاکستان کے ساتھ شراکت داری کیلئے پرعزم ہے۔(جاری ہے)
ہم توانائی مسائل کے خاتمہ اور مشترکہ منصوبوں پر ملکر کام کر رہے ہیں تاکہ شفاف تو انائی کے شعبہ کی استعداد سے فائدہ حاصل کیا جا سکے۔
یہ پروگرام پاک امریکا شفاف توانائی کے شعبہ میں اشتراک کار کے حوالے سے ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے اورا س حوالے سے اکتوبر 2015ء میں صدر اوباما اور وزیراعظم محمد نوازشریف نے مشترکہ اعلامیہ جاری کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ اس شراکت داری سے پاکستان میں شفاف تو انائی کی مدد سے 3 ہزار میگاواٹ بجلی تیار کرنے کیلئے نجی شعبہ کی سرمایہ کاری کیلئے اقدامات کئے جائیں گے جس سے 3 کروڑ پاکستانی استفادہ کرینگے۔مزید اہم خبریں
-
خیبرپختونخواہ میں بلدیاتی ضمنی الیکشن، تحریک انصاف کلین سوئپ کرنے میں کامیاب
-
مرغی کے گوشت کی قیمت 1200 روپے کی ہوشربا سطح تک پہنچ گئی
-
نوازشریف کے پارٹی صدر بننے کا مطلب مزاحمتی بیانیہ نہیں ہے
-
موبائل ایپ پاک حج سے تمام انتظامات پیپر لیس کر دیے ، رہنمائی اور شکایات مکمل آٹومیٹ ہونگی
-
آرمی چیف سے ترک کمانڈر جنرل کی ملاقات، دفاعی تعلقات مضبوط بنانے کا عزم
-
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ترک بری افواج کے کمانڈر جنرل سیلکوک بیریکتر اوغلو کی ملاقا ت، باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال
-
آرامکو نے گو پٹرولیم کے 40 فیصد حصص کا حصول کر لیا
-
صدر آصف علی زرداری نی ترک بری افواج کے کمانڈر ،جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو کو نشان پاکستان (ملٹری) سے نوازا
-
غزہ میں مستقل امن قائم کیے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا ، شہبازشریف
-
آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 1.1 ارب ڈالر قسط کی منظوری دے دی
-
اسکاٹ لینڈ کے پہلے مسلم پاکستانی نژاد وزیراعظم نے استعفیٰ دیدیا
-
بھارتی وزیرخارجہ امیت شاہ ہیلی کاپٹر حادثے میں بال بال بچ گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.