ملک کے عالمی سطح پر مثبت تشخص سے عالمی سرمایہ کاروں کو متوجہ کرنے میں مدد ملے گی، برانڈ پاکستان سے عالمی سطح پر استفادہ حاصل کیا جائے
وفاقی وزیراحسن اقبال کی زیر صدارت ایڈورٹائزنگ ایجنسیوں کا اجلاس
جمعرات 11 فروری 2016 22:14
اسلام آباد ۔ 11 فروری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔11 فروری۔2016ء) وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی اور اصلاحات احسن اقبال نے کہا ہے کہ ملک کے عالمی سطح پر بہتر ہوتے ہوئے مثبت تشخص سے عالمی سرمایہ کاروں کو متوجہ کرنے میں مدد ملے گی جس سے غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ اب وقت ہے کہ برانڈ پاکستان سے عالمی سطح پر استفادہ حاصل کیا جائے کیونکہ اب عالمی سطح پر پاکستان کے بارے میں تصور بڑی حد تک بدل چکا ہے۔
ہمیں ملک کے مثبت تشخص سے استفادہ کی ضرورت ہے۔ جمعرات کو وزارت منصوبہ بندی و ترقی اور اصلاحات کی ایڈورٹائزنگ ایجنسیوں کے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اشتہاری ایجنسیوں کو برانڈ پاکستان کو متعارف کروانے کیلئے حکومت کی معاونت کرنی چاہئے۔(جاری ہے)
اب وقت ہے کہ مثبت سوچ اپنائیں اور اس کے بغیر کوئی ملک ترقی نہیں کر سکتا۔ احسن اقبال نے کہا کہ اب دنیا پاکستان کو محفوظ سمجھتی ہے جہاں پر سرمایہ کار متوجہ ہو رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ عالمی سطح پر پا کستان کے حوالے سے مثبت سوچ ابھر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ برانڈ پاکستان سے ملک کے بارے میں اچھا تاثر ابھرے گا اور اس سے ملک میں مزید سرمایہ کاری کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ وژن 2025ء کو پائیدار اور مستحکم ترقی کیلئے مرتب کیا گیا ہے اور اس سے 200 ملین سے زائد افراد کی آبادی والے ملک کو نالج اکانومی بنانے میں مدد ملے گی جو پائیدار ترقی کا پہلا زینہ ثابت ہو گی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
بھارت اور پاکستان ایک دن آزاد ہوئے آج وہ سپرپاور بننے کے خواب دیکھ رہا ہے اور ہم دیوالیہ پن کا شکار ہیں
-
گرمیوں میں سردی والا موسم، کئی سیاحتی مقامات پر برفباری سے سردی لوٹ آئی
-
خیبرپختونخواہ میں بلدیاتی ضمنی الیکشن، تحریک انصاف کلین سوئپ کرنے میں کامیاب
-
مرغی کے گوشت کی قیمت 1200 روپے کی ہوشربا سطح تک پہنچ گئی
-
نوازشریف کے پارٹی صدر بننے کا مطلب مزاحمتی بیانیہ نہیں ہے
-
موبائل ایپ پاک حج سے تمام انتظامات پیپر لیس کر دیے ، رہنمائی اور شکایات مکمل آٹومیٹ ہونگی
-
آرمی چیف سے ترک کمانڈر جنرل کی ملاقات، دفاعی تعلقات مضبوط بنانے کا عزم
-
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ترک بری افواج کے کمانڈر جنرل سیلکوک بیریکتر اوغلو کی ملاقا ت، باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال
-
آرامکو نے گو پٹرولیم کے 40 فیصد حصص کا حصول کر لیا
-
صدر آصف علی زرداری نی ترک بری افواج کے کمانڈر ،جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو کو نشان پاکستان (ملٹری) سے نوازا
-
غزہ میں مستقل امن قائم کیے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا ، شہبازشریف
-
آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 1.1 ارب ڈالر قسط کی منظوری دے دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.