محکمہ جیل خانہ جا ت کی غفلت، لاپرواہی میں ملوث اہلکاروں کے خلاف سخت کاروائی

کر پشن اور بد عنوانیوں میں ملوث آ فسیر ان و اہلکاران کو سنگین سزائیں دی جا ئیں گی ‘میا ں فاروق نذیر

جمعہ 12 فروری 2016 12:55

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 فروری۔2016ء) محکمہ جیل خانہ جا ت نے کر پشن اور دیگر سنگین نوعیت کی بد عنوانیوں میں ملوث آ فیسر ان کے گرد گھیر ا تنگ کر تے ہوئے سخت تادیبی کاروائیاں کی ہیں ۔اس سلسلہ میں متعدد ملا زمین کو کر پشن اور بد عنوانی ثا بت ہو نے پر سزائیں دی گئیں ہیں اور فوج داری مقدما ت درج کروانے کے احکا مات صادر کیے گئے ہیں ۔

ندیم فضل اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ ڈیوٹی عارضی ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ بورسٹل جیل، فیصل آباد ، اپنی ڈیوٹی سے مورخہ09.11.2015کو بغیر اطلاع مجاز اتھارٹی کے اپنی ڈیوٹی سے غیر حاضر ہوا۔سپرنٹنڈنٹ بورسٹل جیل ، فیصل آباد کے لیٹر نمبری6845مورخہ09.11.2015کے تحت تحر یر کیا کہ مذکورہ اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ میڈ یکل آفیسر سے ریفر ہوئے بغیر الائیڈ ہسپتال ، فیصل آباد چلا گیا ۔

(جاری ہے)

جس پر آئی جی نے مورخہ13.11.2015کو شوکاز نوٹس جاری کیا۔ مذکورہ آفیسر کو ذاتی شنوائی کیلئے بلوایا گیا دوران ذاتی شنوائی مذکورہ اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ تسلی بخش جواب نہ دے سکا ۔ جس پر آئی جی نے '' سنشور '' سزا دی عرصہ غیر حاضر ی بغیر تنخواہ منظور کیا گیا۔ افضال الرحمن، نرسنگ اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ جیل ، جہلم اپنی ڈیوٹی سے رات مورخہ19/20.07.2015کو بغیر اطلاع مجاز اتھارٹی کے اپنی ڈیوٹی سے غیر حاضر ہوا۔

مذکورہ نرسنگ اسسٹنٹ کو ایمرجنسی ٹیلی فون کیا گیا کہ حوالاتیہ گل ناز زوجہ محمد فضل کی طبیعت سخت خراب ہے اُسے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جہلم شفٹ کرنا تھا مذکورہ اہلکار جیل حدود میں موجود نہ تھا ۔ جس پر آئی جی نے مورخہ17.08.2015کو شوکاز نوٹس جاری کیا۔ مذکورہ اہلکار کو ذاتی شنوائی کیلئے بلوایا گیا دوران ذاتی شنوائی مذکورہ اہلکار تسلی بخش جواب نہ دے سکا ۔

جس پر آئی جی نے '' سنشور '' سزا دی عرصہ غیر حاضر ی بغیر تنخواہ منظور کیا گیا۔ممتاز احمد سابقہ وارڈر ڈسٹرکٹ جیل، راجن پور مذکورہ اہلکار اپنی ڈیوٹی سے 17یوم بغیر اطلاع غیر حاضر رہا۔ جس پر سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل راجن پور نے تحر یر کیا ہے کہ مذکورہ اپیل کنندہ غیر حاضر ی کا عادی مجرم ہے اور اسکی بار بار غیر حاضری سے ظاہر ہوتا ہے کہ اُسے ملازمت کرنے میں دلچسپی نہ ہے۔

سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل راجن پور نے اپیل کنندہ کا سابقہ ریکارڈ غیر تسلی بخش ہونے اور ڈیوٹی سے بار بار غیر حا ضر ہونے کی بناء پر مورخہ22.10.2014کو نوکری سے برخاست کر دیا۔مذکورہ اہلکار نے ڈی آئی جی ملتان ریجن ، ملتان کو اپیل دائر کی۔ ڈی آئی جی ملتان ریجن، ملتان نے اپیل مسترد کر دی۔ اس کے بعد اپیل برائے نظر ثانی آئی جی کو دائر کی۔ آئی جی نے اپیل کنندہ کی اپیل بوجہ لیٹ دائر کرنے پر اپیل " مسترد " کر دی۔ آ ئی جی جیل خا نہ جا ت میا ں فاروق نذیر نے محکمہ کے تمام آ فیسران و اہلکاران کو ہدا یات جاری کی ہیں کہ وہ اپنے فرائض منصبی ایما نداری محنت ، لگن و جا نفشانی کے ساتھ سرانجا م دیں اور کر پشن اور بد عنوانیوں میں ملوث آ فسیر ان و اہلکاران کو سنگین سزائیں دی جا ئیں گی ۔

متعلقہ عنوان :