ڈپٹی کمشنرکوئٹہ داؤد خان خلجی کی زیر صدارت اجلاس
اسکولوں کی سیکورٹی اور ہنگامی حالات سے نمٹانے کے لئے موثر اقدامات کرنے کے لئے متعدد فیصلے کئے گئے
جمعہ 12 فروری 2016 21:56
کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 فروری۔2016ء ) ڈپٹی کمشنرکوئٹہ داؤد خان خلجی کی زیر صدارت کوئٹہ میں تعلیمی اداروں کے حفاظتی انتظامات کے سلسلے میں اجلاس منعقدہ ہوا۔ اجلاس میں ایس ایس پی آپریشن کوئٹہ ،ڈائریکٹر ایجوکیشن سکول /کالجز، ایس ایس پی اسپیشل برانچ کوئٹہ، اسسٹنٹ کمشنر کوئٹہ ،صدر و جنرل سیکرٹری آل پرائیویٹ اسکولز اسکول ایسوسی ایشن ودیگر آفیسران موجود تھے۔
اجلاس میں کوئٹہ شہر میں اسکولوں کی سیکورٹی اور ہنگامی حالات سے نمٹانے کے لئے موثر اقدامات کرنے کے لئے متعدد فیصلے کئے گئے ۔جس کے مطابق تمام سکولوں کی چار دیواری کو 8فٹ تک اونچا اور خار دار تاریں لگائی جائیں گی ۔اس کے علاوہ ہر سکول میں واک تھر و گیٹس اور میٹل ڈاٹیکٹر سے تلاشی کویقینی بنایا جائے گا۔(جاری ہے)
اسکولوں میں ایمرجنسی کی صورت میں ایمرجنسی گھنٹی قریبی گھر میں نصب کی جائے تاکہ جلد ازجلد اطلاع دی جاسکے۔
اسکول کے چھت پر ایک سیکورٹی اہلکار تعینات کیا جائے ۔جبکہ اساتذہ ،ملازمین اور طالب علموں کے لئے کارڈز بنوائیں جائے۔تعلیمی سرگرمیوں کے دوران کم از کم سکول میں تین سیکورٹی گارڈز تعینات کئے جائیں تاکہ اساتذہ اور طالب علموں کی حفاظت بہتر طور پر کی جاسکے ۔ تمام اسکولوں کے پاس قریبی تھانہ اور پولیس مدد گار سینٹر کے نمبر ہونے چاہئیں۔مزید قومی خبریں
-
حکومت عوام کے مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہے، جلد اچھے دن آئیں گے، چوہدری شافع حسین
-
حکومت زور بازو عوام کے شعور کے آگے بند نہیں باندھ سکتی ‘ مسرت جمشید چیمہ
-
پاکستان کی معیشت عالمی اتار چڑھا ؤ کے باوجود بحالی کے راستے پر ہے،گورنر اسٹیٹ بینک کا آئی سی ایم اے کانووکیشن سے خطاب،
-
پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلیم کے شعبے میں زیادہ سے زیادہ ایکسچینج پروگرامز شروع کرنے چاہئیں‘بلیغ الرحمن
-
موٹرسائیکل سواراورگدھا گاڑی میں تصادم باپ بیٹی جاں بحق ہو گئے
-
مرتضی وہاب کے الیکٹرک بلوں کے ذریعے ٹیکس وصولی کی عجیب منطق سامنے لے آئے
-
معاشی بگاڑ بہت بڑا ہے مگر مایوس نہیں ہوں گے،نئی نسل کو مستحکم پاکستان دینا ہی:خواجہ سعد رفیق
-
خصوصی سرمایہ کار ی سہولت کونسل :آئی ٹی کی برآمدات 3.5 بلین ڈالر تک بڑھنے کا امکان
-
جمہوری اداروں کی مضبوطی کے لیے پیپلز پارٹی نے قربانیاں دی ہیں، مراد علی شاہ
-
30 مئی کو جماعت اسلامی کسانوں کے مطالبات کی منظوری کیلئے دھرنا دے گی:امیر العظیم
-
الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے لئے کمر کس لی
-
کراچی سے چھینے جانے والا قیمتی فون افغانستان پہنچ گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.