’’ایشن پاور لفٹنگ چیمئن شپ 2015‘‘ میں پہلی پاکستانی خاتون گولڈ میڈلسٹ ’’ٹوئینکل سہیل کھوکھر‘‘ کی رابطہ کمیٹی کے سینئر ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر فاروق ستار سے ملاقات
پاکستان کے نوجوان اپنے فن و مہارت سے دنیا بھر میں ملک کا نام روشن کرنے میں اہم کردار ادا کررہے ہیں، ڈاکٹر فاروق ستار قائد تحریک الطاف حسین کی جانب سے نوجوان خاتون کھلاڑی کی حوصلہ افزائی کے لئے دس ہزار روپے بھی پیش کئے
جمعہ 12 فروری 2016 22:37
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 فروری۔2016ء) ایشن پاورلفٹنگ چیمئن شپ میں پاکستان کی کرسچن بردادری سے تعلق رکھنے والی پہلی پاکستانی خاتون گولڈ میڈلسٹ ’’ٹوئینکل سہیل کھوکھر‘‘ نے گزشتہ روز ایم کیوایم کے مرکز نائن زیرو سے متصل خورشید بیگم سیکریٹر یٹ عزیز آباد میں رابطہ کمیٹی کے سینئر ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر فاروق ستار سے ملاقات کی۔
انیس سالہ نوجوان خاتون کھلاڑی نے 2015ء میں مسقط میں ہونے والے میں ’’پاورلفٹنگ پریس چیمپئن شپ‘‘ میں دنیا کی 12 ممالک کی خاتون کھلاڑیوں کے مقابلے میں گولڈ میڈل حاصل کیا۔ ملاقات کے موقع پر اراکین رابطہ کمیٹی عادل خان، عارف خان ایڈوکیٹ، ایم کیو ایم شعبہ اقلیتی امور کے انچارج منوہر لال اور رکن گلفام جاوید بھی موجود تھے۔(جاری ہے)
اس موقع پر ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے سینئر ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر فاروق ستارنے ٹوئینکل سہیل کھوکھر کو ’’ایشینپاورلفٹنگ چیمپئن شپ 2015‘‘ میں گولڈ میڈل جیت کر دنیا میں پاکستان کا نام روشن کرنے پر قائد تحریک الطاف حسین کی جانب سے مبارکباد پیش کی اور الطاف حسین کی جانب سے نوجوان کھلاڑی کی حوصلہ افزائی کے لئے دس ہزار روپے بھی پیش کئے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کے نوجوان اپنے فن و مہارت سے دنیا بھر میں اپنے ملک کا نام روشن کرنے میں اہم کردار ادا کررہے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مزدوروں کا معیارزندگی بلند کرنے کے لیے پرعزم ہیں: مریم نوازشریف
-
باتوں اور ٹک ٹاک سے کچھ نہیں ہوتا، علی امین گنڈا پور
-
پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن چاند پر بھیجنے کی تیاری کرلی گئی
-
پاک برطانیہ علاقائی استحکام کانفرنس، دو طرفہ دفاعی تعلقات کے فروغ پرتبادلہ خیال
-
سیمنٹ کی بوریوں پر تاریخ اجراء اور ایکسپائری لکھنے کا فیصلہ
-
وزیراعلی پنجاب کا ٹارگٹ ہے کہ جلد سے جلد پنجاب کی فضا کو ایسے زہر سے پاک کیاجائے : مریم اورنگزیب
-
سعودی عرب: مناہل العتیبی کو 11 برس قید کی سزا
-
وزیراعظم نے غیر ضروری خریدی گئی گندم کی تحقیقات کرانے کی منظوری دیدی
-
پاکستان، آئی ایم ایف کے درمیان نئے قرض پروگرام پر مذاکرات کا شیڈول طے پاگیا
-
5 سالوں میں ہر ضلع میں سٹیٹ آف دی آر ٹ ہسپتال بنا کرجاؤں گی
-
مزدور کو درپیش مسائل کا مکمل ادراک ہے، حکومت آئندہ بجٹ میں مزدوروں کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھائے گی، وزیراعظم شہباز شریف کا تقریب سے خطاب
-
ای او بی آئی نے پنشنرز کیلئے 4ارب 73کروڑ روپے سے زائد کی پنشن جاری کردی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.