نامور موسیقار اور اداکارہ شبنم کے شوہر روبن گھوش انتقال کرگئے

ہفتہ 13 فروری 2016 12:34

نامور موسیقار اور اداکارہ شبنم کے شوہر روبن گھوش انتقال کرگئے

بنگلہ دیش(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13فروری2016ء) برصغیر کے معروف موسیقارروبن گھوش آج طویل علالت کے بعد ڈھاکہ میں انتقال کر گئے۔ انکی عمر 76برس تھی۔روبن گھوش پاکستانی فلمی اداکارہ شبنم کے شوہر تھے او ان دونوں ستاروں کی جوڑی فلمی دنیا کی کامیاب جوڑیوں میں شامل تھی۔

(جاری ہے)

روبن گھوش کا شمار برصغیر کے نامور موسیقاروں میں ہوتا تھا اور انہوں نے 1960کے وسط میں فلم چوکوری کی موسیقاری کے بعد انتہائی شہرت حاصل کی جبکہ انکی دیگر شاہکارموسیقاری میں جہاں تم وہاں ہم اور پیسہ شامل ہیں۔

احمدرشدی کے کئی مشہور گانوں کی موسیقاری بھی روبن گھوش نے ترتیب دی۔وہ طویل عرصے سے بیمار تھے۔ روبن گھوش اور اداکارہ شبنم 1996میں بنگلہ دیش منتقل ہوگئے تھے، نامور موسیقار نے اپنے بہترین میوزک کی بدولت چھ نگار ایوارڈ حاصل کئے تھے