کوٹلی ‘مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے کارکنوں میں تصادم کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ‘ پندرہ زخمی
ہفتہ 13 فروری 2016 15:18
کوٹلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13 فروری۔2016ء) کوٹلی آزاد کشمیر میں پاکستان مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکنوں میں تصادم کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور 15 افراد زخمی ہوگئے ۔
(جاری ہے)
نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کا نکیال کے حلقہ میں ورکرز کنونشن ہورہا تھا جس کیلئے کالج کے گراؤنڈ میں کارکنوں کی بڑی تعداد شریک تھی ‘ وزیر اعظم آزاد کشمیر نے بھی کنونشن میں خصوصی طور پر شرکت کرنی تھی تاہم ن لیگ کے کارکنوں نے شرارت کی اور بڑی تعداد میں آکر گراؤنڈ میں موجود پی پی کارکنوں پر شدید پتھراؤکردیا ۔
لیگی کارکنان کے پتھراؤسے متعدد افراد زخمی ہوگئے جس کے بعد دونوں طرف سے فائرنگ کا تبادلہ شروع ہوگیا۔ پولیس نے بگڑتی صورتحال پر قابو پانے کیلئے ہوائی فائرنگ کی اورشیلنگ لاٹھی چارج بھی کیا جس سے متحارب گروہ منتشر ہوگئے۔زخمیوں کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں پی پی کارکن چودھری منشی جاں بحق اور 15 افراد زخمی ہوگئے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پناہ گزینوں پر مشتمل ٹیم پیرس اولمپکس میں امید کا پیغام لے کر پہنچے گی
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.